پیرس کے مشہور ہوٹل میں ڈکیتی، لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات چوری

،تصویر کا ذریعہAFP
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع مشہور ہوٹل رٹز سے مسلح چوروں نے لاکھوں ڈالر کے زیورات چوری کر لیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کلہاڑیوں سے مسلح پانچ ملزمان نے ہوٹل میں واقع جیولری کی دکان کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مفرور ہیں۔
پیرس میں چوریوں کے بارے میں مزید پڑھیے
ابھی تک چوری کیے جانے والے زیورات کی کل مالیت کے بارے میں اندازہ نہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق چالیس لاکھ یورو مالیت کے زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
لگژری فائیو سٹار رٹز ہوٹل پیرس کے تاریخی علاقے میں دریا کے کنارے واقع ہے اور وزارتِ انصاف کا دفتر بھی اس سے متصل ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہوٹل کے عقبی داخلی دروازے کے قریب خریداری کی جگہ مختص ہے جہاں پر پانچ دکانیں اور 95 شو کیسز ہیں جن میں جیولری، گھڑیاں اور مہنگے ملبوسات فروخت کیے جاتے ہیں۔
مقامی اخبار پاریسی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوروں کو ایک پولیس اہلکار نے روکا تاہم دو سکوٹر پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
ہوٹل کے ایک ملازم نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ’ ہم نے ایک زور دار آواز سنی اور گلی میں خاصا شوروغل تھا۔‘
چوری کے وقت قریب سے گزرنے والے افراد نے ہوٹل میں پناہ لی اور انھوں نے بتایا کہ ’ہمیں اس وقت تک کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا جب تک ہمیں کسی نے بتایا نہیں کہ چوری ہو گئی ہے۔‘









