آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ولی کے قانون کے خلاف مہم چلانے والی مریم رہا
رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے لیے ولی کے قانون کے خلاف مہم چلانے والی کارکن کو جیل میں ایک سو دن قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ مریم العتیبی کو بغیر ولی کے جیل سے جانے دیا گیا۔
وہ خودمختارانہ زندگی گزارنے کے لیے اپنے والد کے گھر سے نکل گئی تھیں۔
ولی کے قانون کے تحت سعودی خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے، بیرونِ ملک سفر کرنے، شادی کرنے یا پھر جیل سے نکلتے وقت کسی قریبی مرد رشتے دار کی ضرورت ہوتی ہے۔
العتیبی کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ فالو کرتے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر #IAmMyOwnGuardian یعنی میں اپنی ولی خود ہوں، کے ہیش ٹیگ سے ایک مہم چلائی تھی اور شاہ سلمان کو خطوط بھیجے تھے۔
تاہم ان کے اپنے گھر کے مردوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد مریم گھر چھوڑ کر ریاض چلی گئیں تو ان کے والد نے ولی کے قانون کے تحت ان کے خلاف پولیس میں رپٹ درج کروا دی۔
پولیس نے انھیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔
گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل مریم نے ٹویٹ کی تھی کہ 'میں دوبارہ جہنم میں نہیں جانا چاہتی۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اپریل میں شاہ سلمان نے سرکاری اداروں کو ہدایات دی تھیں کہ خواتین کو سرکاری سہولیات حاصل کرتے وقت ولی کی شرط ختم کر دی جائے۔