منفی نو درجہ حرارت میں شادی کی تصاویر

،تصویر کا ذریعہBAS
ٹام سلیویسٹر اور جولی بام وہ جوڑا ہے جن کی شادی قطب جنوبی کے مغرب میں ایڈیلیڈ آئیلینڈ پر روتھیرا ریسرچ سٹیشن میں ہوئی۔
مس بام کا لباس نارنجی رنگ کے پرانے خیمے سے بنایا گیا تھا اور ان کی شادی کی تصاویر منفی نو سینٹی گریڈ درجہ
حرارت میں بنائی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہBAS
اس موقع پر ٹام سلیویسٹر نے کہا کہ ’انٹارکٹکا ایک انتہائی خوبصورت مقام ہے اور ہم نے یہاں بہت اچھے دوست بنائے ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہBAS
ان کا کہنا تھا کہ ’انتظامات اس سے بہتر نہیں ہو سکتے تھے۔‘
’ہم ہمیشہ سے ہی چاہتے تھے کہ شادی کی تقریب نجی اور مختصر سی ہو، لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہماری شادی اس طرح سے دنیا کے دور دراز علاقوں میں سے ایک میں ہوگی۔‘

،تصویر کا ذریعہBAS

،تصویر کا ذریعہBAS
جولی بام نے کہا کہ ’ٹام اور میں گذشتہ دس سالوں سے ایک ساتھ کام اور دنیا کے گرد سفر کر رہے ہیں۔ انٹارکٹکا میں شادی کا سوچ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ہونا تھا۔‘
سلیویسٹر کو شادی کی انگوٹھی ریسرچ سٹیشن میں میٹل ورکشاپ میں پیتل سے بنانا پڑی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہNeil Spencer/BAS

،تصویر کا ذریعہPete Bucktrout/BAS
شادی کی اس تقریب میں سٹیشن کے 20 افراد بطور پر مہمان شامل تھے۔
اس جوڑے کی ملاقات 11 برس قبل ویلز میں ہوئی تھی۔ یہ دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما، انسٹکٹر اور گائیڈ ہیں اور ان کی منگنی تین سال پہلے ہوئی تھی۔
ان کی شادی بی اے ٹی حکومت کے تحت رجسٹر کی گئی ہے جو فارین اینڈ کامن ویلتھ آفس میں واقع ہے تاہم ان کی شادی برطانیہ میں بھی قانونی ہے۔







