آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹرمپ کی ’کریمینل ایلئین' ہاٹ لائن پر خلائی مخلوق کے بارے میں فون کالز
جب امریکی حکومت کسی کو 'کریمینل ایلئین' کہتی ہے تو اس کا مطلب وہ غیر ملکی افراد ہوتے ہیں جنہوں نے کوئی جرم کیا ہو۔ لیکن بظاہر ٹوئٹر کو یہ لگتا ہے کہ اس کا مطلب اڑن طشتریاں اور ایکس فائلز ہے۔
بدھ کو داخلی سکیورٹی کے امریکی محکمے نے ایک نئے دفتر کا افتتاح کیا، جو ان کے بقول 'ایسے افراد کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونےوالے لوگوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہے جو 'کریمینل ایلئینز' ہیں۔'
دفتر کے ساتھ ساتھ ایک نئی ہاٹ لائن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس پر متاثرین مدد کے لیے فون کر سکتا ہیں۔ یہ دفتر ایک ایگّزیکٹیو آرڈر کے تحت قائم کیا گی ہے جس پر صدر ٹرمپ نے جنوری میں دستخط کیے تھے۔
اور بہت جلد ٹوئٹر پر لوگوں نے ان چیزوں کی فہرست بنانا شروع کر دی جن کے لیے اس ہاٹ لائن کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا، 'کریمینل ایلئینز کے بارے میں بتانے کے لیے ٹرمپ ہاٹ لائن کا نمبر 855-48-VOICE ہے۔ براہ مہربانی اس نمبر پر فون کرکے ایکس فائلز ڈرامے کے پلاٹ بتانا نہ شروع کر دیں۔'
ایلیکزینڈر میک کوائے نے لکھا، 'کتنا برا ہو اگر لاکھوں لوگوں نے اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں بتانے کے لیے اس نمبر کا استعمال کیا تو۔'
کچھ لوگوں نے اس بات پر تبصرہ کیا کہ یہ ہاٹ لائن ایلاًلین ڈے کے دن پر شروع کی گئی۔ یہ دن ہر سال ایلاًلین فلم بنانے والے فلم کی مشہوری کے لیے مناتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، 'ایلئین ڈے پر ایلئین ہاٹ لائن۔ ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ سگورنی ویور کے فون ضرور کیا ہوگا۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پھر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ انھوں نے ہاٹ لائن پر فون کرنے شروع دیے ہیں۔ لیکن شاید اس مقصد سے نہیں جو ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری جان کیلی نے سوچا تھا۔
جان کیلی نے اس ہاٹ لائن کے افتتاح پر کہا تھا کہ اس طرح کے جرائم کے متاثرین منفرد ہوتے ہیں اور انہیں اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ 'وہ ایسے جرائم کے شکار ہوتے ہیں جو کبھی ہونے ہی نہیں چاہیے تھے، کیونکہ جو لوگ انہیں نشانہ بناتے ہیں وہ اس ملک میں ہونے ہی نہیں چاہئیں۔'
لیو نامی کا ٹوٹر صارف نے لکھا، 'میں اس نمبر پر بہت جلد، اور اکثر ای ٹی، ایلئین اور شاید پریڈیٹر کے بارے میں بات کروں گا، اور ان جرائم کے بارے میں جو انہوں نے کیے۔'
ڈی پولر نے لکھا، 'ابھی ابھی فون کرکے کے خلائی مخلوق کے ہاتھوں اپنے ٹریکٹر کی چوری رپورٹ کرنے کی کوشش کی۔ آٹھ منٹ تک ہولڈ کروایا۔ پھر فون چھوڑنا پڑا۔ ذوبارہ ضرور کروں گا۔'
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگوں نے ہاٹ لائن پر فون کیا تاہم کئی ٹوٹر صارفین نے کافی دیر تک ہولڈ کرنے کی بات ضرور کی۔ امریکی امگریشن اور کسٹمز ایجنسی کے مطابق اس ہاٹ لائن سے ان پر اثر ضرور پڑا ہے۔ ایک ترجمان نے بزفیڈ کو بتایا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دفتر متاثرین کی مدد کرتا رہے گا۔
جبکہ انتظامیہ کے مخالفین کا کہنا ہےکہ دراصل تارکین وطن سنگین جرائم میں کم ملوث ہوتے ہیں۔