کولمبیا اور باغی تنظیم فارک کے درمیان ایک اور معاہدہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کولمبیا کی حکومت اور باغی تنظیم فارک نے ریفرینڈم کے ذریعے ابتدائی معاہدہ مسترد کیے جانے کے چھ ہفتے بعد ایک اور معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔
سابق صدر الوارو اروبے، جنھوں نے ریفرینڈم کے دوران 'نہیں' کے حق میں مہم چلائی تھی، اس مرتبہ ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کر رہے ہیں جن کا مقصد 52 برس پرانی خانہ جنگی ختم کرنا ہے۔
ابتدائی معاہدے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے بہت زیادہ حق میں تھا۔
نئے معاہدے کی منظوری پارلیمان دے گا اور اسے عوام کے سامنے رائے شماری کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔
مشترکہ بیان میں حکام نے کہا: 'ہم نے مسلح تنازع ختم کرنے کے لیے حتمی معاہدہ طے کر لیا ہے، جس میں تبدیلیاں، وضاحتیں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کچھ نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔'
یہ معاہدہ کیوبا اور ناروے کے سفارت کاروں نے پڑھ کر سنایا جو کیوبا کے دارالحکومت ویانا میں ثالثی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
دو اکتوبر کو ایک ریفرینڈم میں 50.2 فیصد ووٹروں نے گذشتہ معاہدہ مسترد کر دیا تھا۔
لوگوں کی اکثریت نے اس میں اعترافِ جرم کرنے والے جنگجوؤں کو دی جانے والی نرم سزاؤں پر اعتراض کیا تھا۔ ان میں سے بعض کو عام جیلوں میں کوئی وقت نہیں گزارنا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ اس بات پر بھی اعتراض کیا گیا تھا کہ حکومت فارک کے سابق باغیوں کو ماہانہ وظیفہ اور کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی اعانت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رائے عامہ کے ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا تھا کہ معاہدہ آسانی سے منظور ہو جائے گا لیکن جب نتائج آنا شروع ہوئے تو معلوم ہوا کہ اسے ضرورت سے کم حمایت حاصل ہے۔







