مجھ سے اچھی ٹرپل سنچری، انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان کی کراچی ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری کو لٹل ماسٹر حنیف محمد اور انضمام الحق نے مشکل صورتحال میں کھیلی گئی مثالی اننگز قرار دیا ہے۔ یونس خان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے دوٹرپل سنچریاں اسکور ہوئیں جو حنیف محمد اور انضمام الحق نے بنائی تھیں۔ حنیف محمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کی اننگز اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے کہ اس نے پاکستانی ٹیم کو فالوآن اور ممکنہ شکست کے خطرے سے نکالا۔ حنیف محمد کو توقع ہے کہ یونس خان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برائن لارا کے چار سورنز کے عالمی ریکارڈ کو توڑدیں گے۔ جب حنیف محمد سے ان کی ٹرپل سنچری کا موازنہ یونس خان کی اننگز سے کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وہ موازنے پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز میں انتہائی مشکل صورتحال میں ٹرپل سنچری کھیلی تھی اور پاکستان کوشکست سے بچایا تھا۔اس زمانے میں نہ ہیلمٹ ہوتے تھے اور اس وقت ویسٹ انڈیز کا بولنگ اٹیک بھی بہت مضبوط تھا۔ انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونس خان کی ٹرپل سنچری کو اپنی329 رنز کی اننگز سے اس لئے بہتر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے وہ ٹرپل سنچری پہلی اننگز میں بنائی تھی اس وقت کوئی پریشر نہیں تھا جبکہ یونس نے دوسری اننگز میں اس وقت یہ بیٹنگ کی جب پاکستان کو فالوآن کا خطرہ تھا اور اگر وہ جلد آؤٹ ہوجاتے تو پاکستانی ٹیم شکست سے بھی دوچار ہوسکتی تھی۔ | اسی بارے میں یونس خان کی ٹرپل سینچری مکمل24 February, 2009 | کھیل 499 کی اننگز کے پچاس سال 11 January, 2009 | کھیل حنیف،عمران،میانداد’ہال آف فیم‘ میں03 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||