BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 December, 2008, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسرا ٹوئنٹی/20، نیوزی لینڈ کی فتح
برینڈن میکلم
برینڈن میکلم نے چونتیس گیندوں پر انسٹھ رنز بنائے
نیوزی لینڈ نے ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

اس سے قبل پہلے میچ میں ’سپر اوور‘ کے قانون کے تحت ویسٹ انڈیز کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو نوے رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنرز رائڈراور میکلم کی نصف سنچریاں تھیں۔ پہلی وکٹ کے لیے ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو تیس رنز کی شراکت ہوئی۔

ویسٹ انڈیز نے 192 رن کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو پہلے میچ کے مردِ میدان کپتان کرس گیل صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بقیہ ویٹس انڈین کھلاڑیوں میں سے اوپنر رمیش سروان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔

سروان نے چھتیس گیندوں پر ترپّن رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچپن رن ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیتن پٹیل اور ڈینیئل ویٹوری نے دو ، دو جبکہ تھامسن،سودی اور جیکب اورم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد