BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 December, 2008, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سپر اوور‘، ویسٹ انڈیز کی فتح
کرس گیل
کرس گیل نے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی
ویسٹ انڈیز نے آک لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ’سپر اوور‘ کے قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچپن رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات ٹیلر کی نصف سنچری تھی۔ ٹیلر نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پچاس گیندوں پر تریسٹھ رن سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز نے 156 رن کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو کپتان کرس گیل نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اکتالیس گیندوں پر سڑسٹھ رن بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ ویسٹ انڈیز کے باقی کھلاڑی انفرادی
طور پر تو بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے لیکن ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچپن رن بنا کر میچ ٹائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

میچ کے برابر ہونے پر ہار جیت کا فیصلہ ’سپر اوور‘ کے قانون کے ذریعے کیا گیا جس کے تحت ہر ٹیم کو مزید ایک اوور کھیلنے کا موقع دیا گیا جس کے لیے دونوں جانب سے تین بلے بازوں اور ایک بالر کا انتخاب کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس ’سپر اوور‘ میں کرس گیل نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے پچیس رن بنائے جبکہ ویسٹ انڈین بالر سلیمان بین نے اپنے اوور میں نیوزی لینڈ کے دو بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا اور کیوی کھلاڑی صرف پندرہ رن بنا سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد