بولٹ کا تیسرا گولڈ میڈل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ اولمپکس میں مردوں کی سو میٹر اور دو سو میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے جمیکن سپرنٹر یوسین بولٹ نے چار ضرب ایک سو مِیٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ جمیکا کی ٹیم نےچار ضرب ایک سو مِیٹر دوڑ سینتیس اعشاریہ دس سکینڈ میں مکمل کر کے پندرہ سالہ پرانے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا جسے امریکی ریلے ٹیم نے 1996 اولمپکس میں قائم کیا تھا۔ جمیکا کی ریلے ٹیم کی پہلی دوڑ نیسٹا کارٹر، دوسری مائیکل فریٹر اور تیسری یوسین بولٹ نے دوڑی۔ آخری دوڑ اصافا پاؤل نے دوڑی۔ ٹرینیڈا اور ٹوبیگو کی ٹیم نے ریلے دوڑ میں چاندی جبکہ جاپان نے کانسی کا تغمہ جیت لیا۔ جمیکا کی ٹیم نے بیجنگ اولمپک میں تیز دوڑوں پر مکمل اجارہ داری قائم کی ہے۔ جمیکا کے مرد اور عورت اتھلیٹوں نے دنیا کے اتھلیٹوں کو بڑے مارجن سے ہرا دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ پچیس لاکھ کی آبادی کے جزیرہ کی اتھلیٹک ٹیم نے بینجگ اولمپک میں چھ طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی کا تغمہ جیت لیا۔ |
اسی بارے میں سو میٹر دوڑ،جمیکا کا ’کلین سویپ‘17 August, 2008 | کھیل دنیا کا تیز ترین آدمی، یوسین بولٹ16 August, 2008 | کھیل چین پہلے، برطانیہ اب تیسرے نمبر پر 17 August, 2008 | کھیل بیجنگ:افغانستان اور بھارت کے تمغے20 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||