BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی فائنل میں کامیابی
عمر گل
عمر گل نے چار وکٹ حاصل کیئے
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے قریب میرپور میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو پچیس رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی ٹیم پاکستان کے تین سو پندرہ کے جواب میں اڑتالیس اعشاریہ دو اووروں میں دو سو نوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی تھے جنہوں نے چونسٹھ رنز بنائے۔ یہ رنز انہوں نے انسٹھ گیندوں پر بنائے۔ انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے لگائے۔

دھونی نے بھارت کی امید آؤٹ ہونے تک باندھی رکھی۔ انہوں نے آڑتالیسویں اوور کی پہلی گیند پر جو شاہد آفریدی کرا رہے تھے چھکا مارا۔ لیکن اس کے بعد ایک اور شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے پہلے کھلاڑی وریندر سہواگ صرف آٹھ کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد گوتم گھمبیر اور روہت شرما نے اننگز کو بغیر کسی دباؤ کے آگے بڑھانا شروع کیا اور سکور کو آٹھ اوور میں ہی باؤن رنز تک پہنچا دیا۔ تاہم اس کے بعد روہت شرما عمر گل کا شکار ہوئے۔ انہوں نے ستائیس گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے چوبیس رنز بنائے۔

عمر گل کا اگلا شکار گوتم گھمبیر بنے۔ انہوں نے تینتیس گیندوں پر چالیس رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یونس خان نے سنچری بنائی

گوتم گھمبیر کے بعد یوسف پٹھان کو راؤ افتخار انجم نے آؤٹ کیا۔
یوسف پٹھان نے پچیس رنز بنائے اور انہوں نے پچیس ہی گیندیں کھیلیں۔

ان کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رائینا اور یوراج سنگھ کھیلنے آئے۔ یوراج نے نہایت اطمینان سے کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری صرف چھیالیس گیندوں پر مکمل کی۔ اس کے بعد وہ چھپن رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کے گیند پر وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔

دوسری طرف رائینا نے اکتیس گیندوں پر چوبیس رنز بنائے اور فواد عالم کی گیند پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی رنز بنانے کی رفتار قطعی اطمینان بخش تھی۔ رنز بنانے کی مطلوبہ رفتار چھ آعشاریہ دو تھی جبکہ بھارت کے بلےباز چھ اعشاریہ دو رنز فی اوور کی رفتار سے رنز بنا رہے تھے۔ پاکستان کی اننگز میں رنز بنانے کی رفتار ابتداء میں ساڑھے تین رن فی اوور تھی۔

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر نے پانچ اوور کیئے اور اکیس رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔ جبکہ عمر گل نے دو اوور میں بائیس رنز دیئے۔ افتخار انجم نے تین اوور میں اکیس رنز دیئے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں چھ اعشاریہ تین کی اوسط سے تین سو پندرہ رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

یونس خان نے ایک سو آٹھ رنز بنائے

پاکستان کی اننگز میں سلمان بٹ اور یونس خان کی شاندار سنچریاں شامل تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچپن گیندوں پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔

سلمان بٹ ایک سو انتیس رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ سلمان بٹ ایک سو چھتیس گیندوں کا سامنا کیا اور انہوں نے تین چھکے اور گیارہ چوکے لگائے۔

مصباالحق نے اکیس گیندوں پر تینتیس رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ چونتیس کے سکور پر گری تھی جب کامران اکمل آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چھبیس بالوں میں پندرہ رنز بنائے اور عرفان پٹھان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سلمان بٹ اور یونس خان نے کامران اکمل کے ابتدائی نقصان کے بعد بہت محتاط انداز اختیار کیا اور پہلے بیس اوور میں رنز بنانے کی رفتار تین رنز فی اوور رہی۔

لیکن آہستہ آہستہ دونوں کھلاڑیوں نے کھل کر کھیلانا شروع کیا اور ایک موقع ہر یونس خان نے لگاتار دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔

یونس خان اشانت کی گیند پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یونس خان نے پہلے اٹھار رنز چھتیس گیندوں پر بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور کپتان شعیب ملک ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہد آفریدی نے گیارہ گیندوں پر دس اور شعیب نے آٹھ گیندوں پرگیارہ رنز بنائے۔

بھارت نے آٹھ گیندبازوں کو آزمایا۔ جس میں پروین کمار نے سب سے عمدہ بالنگ کی اور دس اوور میں سینتیس رنز دیئے جبکہ اپنے پہلے چھ اووروں میں انہوں صرف دس رنز دیئے تھے۔ اشانت شرما نے بھی دس اوور میں ستاون رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ عرفان پٹھان نے انسٹھ رنز دے کی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی پی چاولہ سب سے مہنگے ثابت ہوئے ان کے دس اووروں میں پچاس رنز بنے۔ وریندر سہواگ نے تین اوور کیئے اور انہیں تین اووروں میں چھبیس رن پڑے۔ یوسف پٹھان نے دو اوور کرائے اور گیارہ رنز دیئے۔ اس کے علاوہ یوراج سنگھ اور ایس کے رائنا نے بھی بالنگ کی۔ انہوں نے باالترتیب چار اوور میں تیئس اور ایک اوور میں گیارہ رنز دیئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔


پاکستان کی طرف سے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو ایک سو چالیس رن ہرا دیا تھا۔ انڈیا نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے تین سو اکتیس رن بنائے تھے۔

پاکستان ٹیم: کامران اکمل، سلمان بٹ، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، افتخار انجم، سہیل تنویر، فواد عالم، عمر گل، محمد یوسف

بھارتی ٹیم: وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، یوسف پٹھان، آر شرما، مہندر دھونی، سریش رائنا، پیوش چاؤلہ، عرفان پٹھان، پروین کمار، ایشانت شرما

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد