BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 May, 2008, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن:پانچ ون ڈے میچوں کی پابندی
ہربھجن سنگھ
ہربھجن نے اپنے ساتھی شریسنتھ کو تھپڑ مار دیا تھا
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی نے سپن گیند باز ہربھجن سنگھ پر فاسٹ بالر سری سنتھ کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پانچ ایک روزہ میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بدھ کو تین ارکان پر مشتمل بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی نے ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ تادیبی کیمٹی کی سربراہی بی سی سی آئی کے صدر شرد پوار نے کی اور اس کے دیگر ارکان میں ششانک منوہر اور چیرایو امین تھے۔

واضح رہے کہ سری سنتھ کو تھپڑ مارنے کے معاملے کی تفتیش کرنے والے جسٹس سدھیر ناناوتی نے منگل کو بی سی سی آئی کو اپنی رپورٹ پیش کر دی تھی۔ تاہم اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کسی قسم کی پابندی کی سفارش نہيں کی تھی۔

بی بی سی آئی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ ناناوتی رپورٹ کے مطابق ہربھجن کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گيا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہربھجن نے آئندہ کوئي غلطی کی تو ان پر تاحیات پابندی لگا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پچیس اپریل کو آئی پی ایل مقابلوں کے دوران ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز الیون کی ٹیم کے درمیان میچ ختم ہونے پر ممبئی ٹیم کے کپتان ہر بھجن سنگھ نے پنجاب ٹیم کے بالر سری سنتھ سے ہاتھ ملانے کی بجائے انہیں تھپڑ رسید کر دیا تھا جس کے بعد آئی پی ایل کی تادیبی کمیٹی نے ان پر گیارہ آئي پی ایل میچیز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس سے وہ تقریباً دو کروڑ ستر لاکھ روپے کی میچ فیس سے بھی محروم ہو گئے تھے۔

ہربھجن سنگھانڈین دھمکی واپس
دورہ آسٹریلیا ختم کرنے کی دھمکی واپس
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد