BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 April, 2008, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: پاکستان کی ایک اور فتح

مصباح الحق
مصباح الحق نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے
پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیریز کے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سو دو رن سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 204 رن کے ہدف کے تعاقب میں سولہ اوور میں ایک سو ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے منصور امجد نے تین جبکہ شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سہیل تنویر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور ناظم الدین نے اپنی ٹیم کو اکتالیس رن کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر تمیم اقبال کو تئیس کے انفرادی سکور پر سہیل تنویر نے بولڈ کر دیا۔ دوسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے محمد اشرفل تیرہ رن بنا سکے اور شعیب ملک کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ان بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی دیگر بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو تین رن بنائے۔یہ کسی بھی بین الاقوامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا سب سے بڑا سکور ہے۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات مصباح الحق کی شاندار اننگز تھی۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف ترپّن گیندوں پر ستاسی رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ یہ اس طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی مجموعہ ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کے دونوں اوپنر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان بٹ ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل کو صفر پر مشرفی مرتضٰی نے بولڈ کیا۔

ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے تیزی سے رن بنانے شروع کیے اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔ جب سکور چوراسی پر پہنچا تو یونس خان سات چوکوں کی مدد سے سنتالیس رن بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شعیب ملک نے اٹھارہ گیندوں پر پینتیس رن کی اننگز کھیلی جبکہ شاہد آفریدی دس رن بنا کر بولڈ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن، عبدالرزاق، شہادت حسین اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے اور اس میچ میں پاکستان کی جانب سے منصور امجد اور وہاب ریاض جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے دھمان گھوش اپنا پہلا بین الاقوامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سنیچر کو ہی بنگلہ دیش کے خلاف پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ایک سو پچاس رنز سے جیت کر نہ صرف ایک روزہ میچز کی اس سیریز کو پانچ صفر کے ساتھ کلین سویپ کیا ہے بلکہ مسلسل گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتنے کا نیا پاکستانی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

شعیب ملکشعیب کا ریکارڈ؟
مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں
میچ کی جھلکیاں
کراچی میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد