ٹوئنٹی ٹوئنٹی، اسد رؤف امپائر مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور میچ ریفریز کی پوسٹنگ کر دی ہے۔ پاکستان کے اسد رؤف کو ابتدائی راؤنڈ کے چار میچوں میں امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ اکیاون سالہ اسد رؤف کو13 ٹیسٹ اور45 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا تجربہ ہے۔ وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے میچز میں نظر آئیں گے۔ بارہ ستمبر کو زمبابوے اور آسٹریلیا کے میچ میں اسد رؤف نیوزی لینڈ کے ٹونی ہل کے ساتھ امپائر ہوں گے۔ یہی جوڑی تیرہ ستمبر کو انگلینڈ اور زمبابوے کے میچ میں امپائرنگ کرے گی۔ چودہ ستمبر کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں اسد رؤف جنوبی افریقہ کے ایان ہوویل کے ساتھ امپائرنگ کرینگے جبکہ پندرہ ستمبر کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے میچ میں اسدرؤف ٹونی ہل کے ساتھ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علیم ڈار جن کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تقرری سزا کے طور پر نہیں کی گئی وہ اس سال کے آئی سی سی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد نہیں ہوسکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں ان کے ساتھ غلطی کے مرتکب دوسرے امپائر ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کی آئی سی سی ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کے وارم اپ میچوں کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم عالمی ایونٹ کی تیاری کے طور پر دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ آٹھ ستمبر کو زمبابوے اور دوسرا میچ نو ستمبر کو سری لنکا کےخلاف کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچز سنچورین میں ہونگے۔ | اسی بارے میں غلط امپائرنگ نے امپائر بنادیا: علیم ڈار10 February, 2007 | کھیل پاکستانی، انڈین کھلاڑیوں کے جوہر 15 April, 2007 | کھیل سٹیو بکنر کا لگاتار پانچواں فائنل27 April, 2007 | کھیل ’رابطے کے فقدان کی وجہ سے گڑبڑ ہوئی‘01 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||