یوسف کو منانے کی کوششیں تیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سٹار بلے باز محمد یوسف کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور ان سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ آئی سی سی کے اس سال کے ایوارڈز میں تین کیٹیگریز میں نامزد ہونے والے مڈل آڈر بیٹس مین محمد یوسف کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد وہ انڈین کرکٹ لیگ میں شامل ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ اعلان کر چکا ہے کہ جو کھلاڑی انڈین کرکٹ لیگ میں شامل ہوئے ہیں ان پر پاکستان کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔ محمد یوسف نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ رنز منانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کرکٹ کے مبصر کہتے ہیں کہ محمد یوسف کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کو کافی نقصان ہو سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین انہیں واپسی پر آمادہ کرنے کے لیے ان سے ملنا چاھتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈالٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے محمد یوسف سے رابطے کی کوشش کی ہے تاکہ ان سے مل کر انہیں قائل کر سکیں کہ وہ انڈین لیگ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محمد یوسف سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ جو عزت اور پیسا انہیں پاکستان سے ملا ہے اس سے زیادہ عزت اور پیسہ انہیں ملےگا اور وہ اپنے فیصلے پر غور کریں۔ اکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ انڈین کرکٹ لیگ کا مستقبل نہیں ہے کیونکہ انڈین کرکٹ بورڈ سمیت کسی بھی کرکٹ بورڈ نے اس کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے کھلاڑیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں انہیں تنخواہیں دیتے ہیں اور اس بار ہم نے ان کی میچ فیس دوگنی کر دی ہے لیکن جو کھلاڑی انڈین لیگ کے لیے جانا چاہتے ہیں ہم انہیں نہیں روک سکتے لیکن وہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل سکیں گے۔‘ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کے امکانات کو ڈاکٹر نسیم اشرف نے بہتر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اگر آغاز میں میچ جیت لیتی ہے تو ورلڈ کپ میں وہ بہت آگے تک جا سکے گی۔ |
اسی بارے میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ: اولمپکس پر نظر29 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||