BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 June, 2007, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واٹمور کا انٹرویو جمعرات کو

واٹمور
واٹمور حالیہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے کوچ تھے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے تیسرے امیدوار ڈیو واٹمور بدھ کی شب لاہور پہنچ رہے ہیں۔

جمعرات کو کوچ کی تقرری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی ان کا انٹرویو لے گی۔

واٹمور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے ملاقات کرنے کے علاوہ ایبٹ آباد میں جاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ حاصل کرتے دیکھیں گے اور ان سے ملیں گے۔

ترپّن سالہ واٹمور ان تین آسٹریلوی کوچز میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے باب وولمر کی جگہ نئے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔ واٹمور سے قبل آئی سی سی کے ہائی پرفارمنس منیجر رچرڈ ڈن اور جیف لاسن گزشتہ دنوں بھوربن میں کوچ کے عہدے کے لیے انٹرویوز دینے کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات کر کے وطن واپس جا چکے ہیں۔

سری لنکا میں پیدا ہونے والے واٹمور نے نقل مکانی کے بعد آسٹریلیا میں وکٹوریہ کی نمائندگی کی۔ وہ اسّی کی دہائی میں آسٹریلیا کی طرف سے سات ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔ وہ سری لنکا کی اس ٹیم کے کوچ تھے جس نے1996ء کا ورلڈ کپ جیتا جس کے بعد ان کی کوچنگ میں لنکاشائر کاؤنٹی نے سنہ 1998 میں دو ون ڈے ٹورنامنٹس اور سنہ 1999 میں کاؤنٹی لیگ جیتی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے میں بھی واٹمور نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوچنگ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو ون ڈے میں ہرایا جبکہ ورلڈ کپ2007 میں اس نے بھارت اور جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

حالیہ ورلڈ کپ کے بعد واٹمور بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی عدم دلچسپی کے بعد اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ کوچ کی تقرری میں جلد بازی نہیں کی جائے گی اور پاکستانی ٹیم کے لئے بہترین کوچ مقرر کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تینوں امیدواروں سے ہونے والے انٹرویوز کی رپورٹ چیئرمین کو دے گی جس کے بعد ایڈہاک کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کہہ چکے ہیں کہ نیا کوچ دو سے تین سال کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد