BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 February, 2007, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملک پر پابندی، وضاحت طلب

کرکٹر سلیم ملک
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے ملک کے نامور کرکٹر سلیم ملک پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی کس قانون کے تحت لگائی ہے۔

انیس سو اٹھانوے میں میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قیوم پر مشتمل کمیشن نے سلیم ملک پر ساری عمر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

سلیم ملک نے سنہ دو ہزار دو میں اس پابندی کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔

جمعرات کو لاہور میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، تصدق حسین جیلانی اور سید جمشید علی پر مشتمل بینچ نے اس مقدمہ کی سماعت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل ایچ رضوی نے عدالت عظمی سے کہا کہ جب سلیم ملک پر پابندی لگائی گئی تو ان کا کیرئیر ختم ہوچکا تھا اور یہ کہ عدالتی کمیشن کے فیصلہ کو کسی سول دعوی کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

وکیل نے یہ بھی کہا کہ سلیم ملک نے تو ابھی تک ان پر عائد کیا گیا جرمانہ بھی ادا نہیں کیا۔

تاحیات پابندی کس شق کے تحت؟
 عدالت عظمی کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کمیشن بھی کسی قانون کے تحت ہی سزا دے سکتا ہے اور وہ کون سا قانون اور اس کی کون سی شق ہے جس کے تحت سلیم ملک پر تاحیات پابندی لگائی گئی۔
تاہم عدالت عظمی کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کمیشن بھی کسی قانون کے تحت ہی سزا دے سکتا ہے اور وہ کون سا قانون اور اس کی کون سی شق ہے جس کے تحت سلیم ملک پر تاحیات پابندی لگائی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قتل کے مجرم کو بھی تاحیات قید کی سزا نہیں دی جاتی بلکہ عمر قید دی جاتی ہے تو میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات سزا کیسے دی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سلیم ملک کا پاکستان ٹیم میں کیرئیر ختم بھی ہوگیا ہے تو وہ کسی اور ملک جا کر کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور کوچ کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ تاحیات پابندی کے خلاف فیصلہ دیتی ہے اور سلیم ملک گزشتہ برسوں ان پر لگائی گئی پابندی کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ پر ہرجانہ کا دعوی کردیں تو بورڈ کو انہیں ہرجانہ دینا پڑے گا۔

اب اس مقدمہ کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سلیمسلیم ملک اکیڈمی
پابندی مہارت منتقل کرنے پر تو نہیں ہے
اسی بارے میں
سلیم ملک اپیل کرینگے
10 November, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد