اوہن سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ممتاز کھلاڑی اور متعدد بار سکواش کے عالمی چمپئن جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکواش کھلاڑی اس صورت میں عالمی سطح پر اونچا مقام حاصل کر سکتے ہیں کہ وہ سخت محنت ، کھیل میں مہارت پیدا کریں اور اپنا تربیتی شیڈیول خود بنائیں اور اپنی خوراک کا خیال رکھیں۔ مسٹر جہلنگیر بیس نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے والے بائیسویں پاکستان اوہن سکواش بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سکواش کی بہترین سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے جو ہمارے دور میں نہیں تھا لیکن ہم چمپئن تھے کیونکہ ہم بہت محنت کرتے تھے۔ انکے مطابق اب پاکستانی کھلاڑی ان سہولیات کے باوجود محنت نہیں کرتے اس لیے چمپئن نہیں بن سکتے۔ جہانگیر خان نے مصری کھلاڑیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مصری کھلاڑی سکواش میں اپنا نام کما رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا ایک ہد ف مقرر کیا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔مصری کھلاڑی رامے عاشور کا ذکر کرتے ہوئے عالمی سکواش فیڈریشن کے صدر جہانگیر خان نے کہا کہ وہ بہت محنتی کھلاڑی ہے اسی لیے تمام جونیر سطح کے مقابلے جیتنے کے ساتھ وہ سئینیر کی عالمی رینکنگ میں بھی کافی اوپر آ گیا ہے۔ جہانگیر خان کے مطابق پاکستان کے نوجوان کھلاڑی عامر اطلس کافی با صلاحیت ہیں لیکن انہیں اب گروپ ٹرینگ کے علاوہ انفرادی طور پر اپنے کسی کوچ سے تربیت لینی چاہیے۔ پیر سے شروع ہونے والے پاکستان اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے منصور زمان نے مصری حریف عمر عبدالعزیز کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حال کر لی ہے۔ پچاسی ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے دنیائے سکواش کے نامور کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جن میں عالمی نمبر ایک مصر کے عمر شبانہ شامل ہیں۔ عمر شبانہ جو کہ اس ٹورنامنٹ کے فرسٹ سیڈ ہیں انہوں نے پاکستان کے کھلاڑی ماجد خان کوآسانی سے ایک مقابلےمیں شکست دی۔ | اسی بارے میں پاکستان اوپن: دفاعی چیمپئن کو شکست28 July, 2005 | کھیل سکواش چمپئن شپ، انگلینڈ فاتح14 December, 2005 | کھیل ورلڈ جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم10 June, 2006 | کھیل سکواش: پاکستان ساتویں نمبر پر27 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||