انڈیا کی فائنل کی امید زندہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوالالمپور میں ٹرائی سیریز کے ایک میچ میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو سولہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ ڈوان سمتھ نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے شاندار بولنگ کراتے ہوئے اکتیس رنز کے عوض چار کھلاڑی آؤٹ کیئے اور انڈیا کی تمام ٹیم 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سوائے سچن تندولکر (65) اور ہربجن سنگھ (35) کے علاوہ کوئی بھی انڈین بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا۔ جواب میں چوالیس رنز پر ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیس بھی یکے بعد دیگرے گرنے لگیں اور 118 رنز پر اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت تک ویسٹ انڈیز کی امیدیں زندہ تھیں کیونکہ برائن لارا وکٹ پر موجود تھے۔ لیکن لارا اپنے چالیسں کے انفرادی سکور پر ہی تھے کہ دوسری جانب ہربجن سنگھ نے ویسٹ انڈیز کے آخری بلے بازوں کو واپس پویلین بھیج دیا۔ ویسٹ انڈیز پہلے ہی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور اب دوسری ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ | اسی بارے میں پچوں کی تیاری، موسم کی گڑبڑ 03 January, 2006 | کھیل کرکٹ: ماضی کے سٹار ابو ظہبی میں29 April, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز: انڈیا کے خلاف فتح14 September, 2006 | کھیل انڈیا کو بارش نے بچا لیا16 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||