انڈیا کو بارش نے بچا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولالامپور میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچ دلچسپ صورتحال میں ترک کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو پچاسویں اوور میں 244 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد انڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پینتیس رن بنائے تھے کے خراب موسم کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ بارش کے بعد انڈیا کا ہدف دو سو پینتالیس سے کم کر کے ایک سو ستر کر دیا گیا تھا۔ انڈیا کے آؤٹ ہونےوالے کھلاڑیوں میں سچن تندولکر، راہول ڈراویڈ، عرفان پٹھان، وریندر سہواگ اور یوراج سنگھ شامل تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوپنر شین واٹسن نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انہوں نے چوہتر گیندوں کا سامنا کیا، دس چوکے اور دو چکھے لگائے۔ مائیکل کلارک نے چونسٹھ رن بنائے۔ انڈیا کی طرف سے موسیٰ مناف پٹیل نے دس اووروں میں تریپن رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیئے۔ اجیت اگرکر اور ہربھجن سنگھ نے دو دو اور عرفان پٹھان نے ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے اس سہ فریقی سیریز میں انڈیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا تھا۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو نو رن بنائے تھے اور جس وقت کھیل روکا گیا تھا ویسٹ انڈیز کے بیس اووروں میں ایک سو اکتالیس رن تھے۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز: انڈیا کے خلاف فتح14 September, 2006 | کھیل ’آسٹریلیا کو کوچ کی ضرورت نہیں‘16 September, 2006 | کھیل مشتاق احمد نئے پاکستانی نائب کوچ15 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||