آصف اوول ٹیسٹ کھیلیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نوجوان تیز بالر محمد آصف کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پا کر چوتھے ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے افسر عباس زیدی نے بتایا ہے کہ فاسٹ بولر محمد آصف مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اوول کے کرکٹ گروانڈ پر کھیلا جانے والے چوتھے ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رونڈر محمد حفیظ کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد آصف اور محمد حفیظ چند دنوں میں ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ اوپنر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا اے کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ آصف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی انگلینڈ کا دورہ چھوڑ کر رانا نوید اور شیعب ملک کے ساتھ واپس لوٹ گئے تھے۔ | اسی بارے میں آصف باجوہ نے استعفی دے دیا28 July, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل دوسرے ٹیسٹ میں بھی چوٹوں کا غلبہ26 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||