BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 July, 2006, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کے ہیرو ٹرومین وفات پا گئے
ٹرومین
انہیں ان کی رفتار کی وجہ سے آتشیں فریڈ کہا جاتا تھا
انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور یارک شائر کے فاسٹ بالر فریڈ ٹرومین پچھہتر سال کی عمر میں پھیپڑوں کے کینسر کے باعث وفات پا گئے۔

ٹرومین ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو وکٹیں لینے والے پہلے بالر تھے۔ انہوں نے ستاسٹھ میچوں میں تین سو سات وکٹیں حاصل کیں۔

ٹرومین نے انیس سو اننچاس میں یارک شائر کی طرف سے کیرییر کا آغاز کیا اور انیس سو انہتر میں اپنی ریٹائرمنٹ تک فرسٹ کلاس میں دو ہزار وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے سنہ دو ہزار تک بی بی سی کے ٹیسٹ میچ سپیشل پروگرام میں بطور مبصر بھی چھبیس سال کام کیا۔

سٹین ٹن میں پیدا ہونے والے ٹرومین نے اکیس سال کی عمر میں اپنا پہلا میچ جون انیس سو باون میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ کھیلا۔ انہوں نے اس میچ میں سات وکٹیں لیں اور اس سیریز میں اکتیس رنز کے عوض آٹھ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا۔

ٹرومین کا بالنگ کا انداز بھی دوسروں سے انوکھا تھا اور اس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ رفتار سے گیند کروانے میں مدد ملتی تھی۔

انہوں نے تین سو وکٹوں کا ہدف انیس سو چونسٹھ میں اوول کے میدان میں آسٹریلیا کے نیل ہاؤکی کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

ان کی وفات کی خبر پر کرکٹ کی دنیا میں سوگ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور ان کے آبائی شہر ہیڈنگلی میں جہاں انگلینڈ اور سری لنکا پانچواں ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں جھنڈے سرنگوں کر دیئے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد