BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 June, 2006, 15:53 GMT 20:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹوگو: میچ سے پہلے کوچ مستعفی
 کوچ اوٹو فسٹر
’میرے عہدے کا مقصد ہی ختم ہو گیا‘
فٹبال کے عالمی کپ کے گروپ جی میں شامل افریقی ملک ٹوگو کی ٹیم کی تیاریاں اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئیں جب ان کے کوچ اوٹو فسٹر نے کھلاڑیوں کی تنخواہ کے معاملے پر استعفٰی دے دیا۔

فسٹر کو مارچ میں کوچ کے عہدے کے لیئے منتخب کیا گیا تھا اور وہ اپنے استعفے کا ذمہ دار ٹوگو کی فٹبال ایسوسی ایشن کو ٹھہراتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ’ جب میں نے بطور مینیجر کام شروع کیا تو مجھ سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کے بونس کا معاملہ نمٹا لیا جائے گا۔ اب تک کچھ نہیں ہوا اس لیئے میں نے فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے میرا دیرینہ خواب توڑ دیا‘۔

 کہ’میں واپس نہیں جا رہا تاہم بطور قومی کوچ اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو رہا ہوں۔ کھلاڑیوں نے بونس کے معاملے پر تربیتی سیشن کا بائیکاٹ کیا اور میرے عہدے کا مقصد ہی ختم ہو گیا

فسٹر کے استعفے کے بعد ان کے سابقہ نائب کوڈجووی ماؤینا تیرہ جون کو جنوبی کوریا کے خلاف میچ کے دوران ٹیم کی نگرانی کریں گے جبکہ ٹوگو کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ وہ اس بحران کے حل کے لیئے ذاتی طور پر جرمنی جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

فسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ’میں واپس نہیں جا رہا تاہم بطور قومی کوچ اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو رہا ہوں۔ کھلاڑیوں نے بونس کے معاملے پر تربیتی سیشن کا بائیکاٹ کیا اور میرے عہدے کا مقصد ہی ختم ہو گیا‘۔

فیفا کے اہلکار مارکس زلگر کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں اب تک فسٹر کے استعفے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں لیکن اس موقع پر کوچ کی تبدیلی کوئی مشکل کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ کھلاڑیوں کی تبدیلی کے قوانین سب پر واضح ہیں لیکن کوچ کی تبدیلی کے معاملے میں وہ قوانین لاگو نہیں ہوتے‘۔

پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شریک ٹوگو کے گروپ میں سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی درجہ بندی کے مطابق ٹوگو عالمی فٹبال کپ میں شریک ٹیموں میں سب سے نچلے درجے کی ٹیم ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد