ٹیم مینیجرظہیر عباس ہونگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دورہء انگلینڈ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا مینجر ظہیر عباس کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے پاکستان اے ٹیم کے کوچ صبیح اظہر اور مینجر محسن کمال ہوں گے۔ یہ فیصلہ پیر کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چئرمین شہر یار خان نے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کی تعداد 23 سے کم کر کے 20 کر دی گئی ہے۔ شہر یار خان کے مطابق کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد دورہء انگلینڈ سے پہلے کر لیا جائے گا۔ ایڈہاک کمیٹی نے اس اجلاس میں پاکستان کی ٹیم کے کوچ باب وولمر، کپتان انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کے چئرمین وسیم باری کے ساتھ عالمی کپ کے لیے منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی۔ ایڈہاک کمیٹی نے مشورہ دیا کہ عالمی کپ تک ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کی جائیں اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دیا جائے تاکہ عالمی کپ کے لیے ان کی تیاری اچھی ہو۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ میں اب بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ایڈہاک کمیٹی نے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اوپنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ پی سی بی کے چئرمین نے بتایا کے دورہء انگلینڈ کے لیے شعیب اختر کو ٹیم میں رکھنے کا فیصلہ ان کی طبی رپورٹ ملنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دورہء سری لنکا میں بھی پاکستان کی ٹیم کے مینجر ظہیر عباس ہی تھے۔ | اسی بارے میں ’کارکردگی اور بہتر بنائیں گے‘28 May, 2006 | کھیل انگلینڈ میں جیت ففٹی ففٹی: وولمر30 May, 2006 | کھیل شعیب کے ٹخنے میں’فریکچر‘04 June, 2006 | کھیل ہمارا معاوضہ بڑھائیں: انضمام16 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||