بھارتی سینئر کرکٹ ٹیم کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سینیئر کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو پاکستان سینیئرز کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلا گیا تیسرا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس طرح اسے چار میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا میچ مہمان ٹیم نے تین وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ سیالکوٹ کا میچ سات وکٹوں سے جیت کر میزبان ٹیم نے سیریز برابر کردی تھی۔ پاکستانی سینیئر ٹیم کے کپتان عبدالقادر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم دو سو گیارہ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر اعظم خان نے سیریز میں عمدہ بیٹنگ کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کی اور دس چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے61 رنز بنائے۔ سابق کپتان جاوید میانداد صرف پندرہ رنز بناسکے۔ انڈیا کی جانب سے جانسن ڈیوڈ اور ایس سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عامر سہیل اور عبدالقادر دو دو وکٹوں کے ساتھ میزبان ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔ | اسی بارے میں ’کوئی روزی سے نہیں روک سکتا‘22 April, 2006 | کھیل پاکستان سینئرز کی شکست23 April, 2006 | کھیل پاکستان سینئرز کی 7 وکٹ سے جیت25 April, 2006 | کھیل اظہر کو اجازت ہے سلیم کو نہیں17 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||