پاکستان سینئرز کی 7 وکٹ سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سینئر ٹیم نے سیالکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انڈیا کی سینئر ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ انڈیا کی ٹیم نے تین وکٹوں سے جیتا تھا۔ سیالکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان سینئرز کے کپتان عبدالقادر نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ انڈیا سینئرز نے مقررہ 40 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر251 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے منوج پربھاکر نے نو چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ امرجیت کائپے نے بھی 68 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے عبدالقادر نے سات اوورز میں 47 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد ریاض نے آٹھ اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ سکور تین وکٹوں نے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے عامر سہیل نے بارہ چوکوں کی مدد سے 60 جبکہ منصور اختر نے دس چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے۔ پاک بھارت سینئرز سیریز کا تیسرا میچ ستائیس اپریل کو شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیس اپریل کو لاہور آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان سینئرز، 3 وکٹ سے شکست23 April, 2006 | کھیل ہم آدھا سچ بولنے والی قوم ہیں: قادر 22 April, 2006 | کھیل ’کوئی روزی سے نہیں روک سکتا‘22 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||