BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 March, 2006, 18:39 GMT 23:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرویز مہروف عالمی کرکٹ کے لیئے تیار

مہروف
مہروف جونیئر کرکٹ میں سری لنکا کی بھرپور نمائندگی کر چکے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فرویز مہروف جونیئر کرکٹ کی شاندار کامیابی کے بعد اب بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیئے تیار نظرآتے ہیں۔

اکیس سالہ فرویز مہروف کا بین الاقوامی کرکٹ ریکارڈ صرف دو برس پر محیط ہے لیکن ان دو برسوں میں انہوں نے محنت پر یقین رکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کی ہے اور اب وہ اس کا ثمر پارہے ہیں۔

کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تمام نظریں مرلی دھرن پر مرکوز تھیں لیکن پاکستانی بیٹنگ کی کمر توڑنے والے فرویز مہروف رہے، جنہوں نے چار وکٹوں کی قابل ذکر کارکردگی سے برتری حاصل کرنے کی پاکستانی امید پر پانی پھیر دیا۔

فرویز مہروف نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کفایتی بولنگ کرتے ہوئے پہلے میچ میں دس اوورز میں چوبیس رنز کے عوض تین اور دوسرے میچ میں آٹھ اوورز میں چوبیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

فرویز مہروف جونیئر کرکٹ میں سری لنکا کی بھرپور نمائندگی کر چکے ہیں۔ پندرہ اور سترہ سال کی عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکن ٹیموں کی طرف سے کھیلنے کے بعد جونیئر ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ان کے لیئے اعزاز تھی۔

مہروف سکول کرکٹ کے بھی کامیاب کھلاڑی رہے۔ ویزلے کالج میں ان کے نام کے آگے ڈبل سنچری اور آٹھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی درج ہے۔

مہروف
مہروف کامران اکمل کو بالنگ کراتے ہوئے

مہروف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ان فٹ ہوکر وہ کرکٹ سے باہر تھے اور انہیں ٹیم میں واپس آکر اپنی صلاحیت منوانی تھی جس کے لیئے انہوں نے سخت محنت کی۔

فرویز مہروف اس ضمن میں کوچ ٹام موڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے فٹنس اور کھیل کی بنیادی باتوں سے انہیں آگاہ کیا جس سے انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے میں بہت مدد ملی ہے۔ ان کی فٹنس بحال ہوئی اور اب وہ اپنا قدرتی کھیل کھیل رہے ہیں۔

مہروف کے مطابق پہلے ان کا بازو بولنگ کرتے ہوئے سیدھا رہنے کے بجائے بائیں جانب چلا جاتا تھا، ٹام موڈی نے یہ خامی دور کرنے میں ان کی مدد کی۔

کولمبو ٹیسٹ میں عبدالرزاق کو بولڈ کرنے کے بارے میں فرویز مہروف کا کہنا ہے کہ وہ اچھی گیند تھی جس پر انہیں خوشی ہوئی، دراصل اب وہ گیند دونوں طرف سوئنگ کرنے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔

کولمبو ٹیسٹ میں چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بارے میں فرویز مہروف کا کہنا ہے کہ یہ درست لینتھ لائن پر بولنگ کا نتیجہ ہے اور اس کارکردگی سے انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیئے بھی حوصلہ ملا ہے۔

موثر بولر ہونے کے ساتھ ساتھ فرویز مہروف قابل بھروسہ بیٹسمین بھی ہیں جس کی ایک جھلک کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نظرآئی جب سری لنکا کے پانچ بیٹسمین صرف بتیس رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے اس مرحلے پر مہروف نے46 رنز کی اہم اننگز کھیلتے ہوئے تلکارتنے دلشان کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں111 رنز کا اضافہ کردیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد