BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 March, 2006, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جے سوریا، واس کی واپسی کی امید

جے سوریا
توقع ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلوں گا: جے سوریا
سری لنکا کے افتتاحی بلے باز سنتھ جےسوریا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے لیئے پرامید ہیں۔

جے سوریا نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے کے موقع پر بی بی سی کو بتایا کہ ان کی فٹنس پہلے سے بہتر ہے اور وہ توقع کررہے ہیں کہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیل سکیں گے۔

جے سوریا اور چمندا واس فٹنس مسائل کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ جے سوریا کی ران کا پٹھہ کھنچ گیا تھا جبکہ واس کی کمر میں تکلیف تھی۔ تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے فاسٹ بولر چمندا واس کی واپسی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بنڈولا ورنا پورا نے بی بی سی کو بتایا کہ سنتھ جے سوریا کا پہلا ٹیسٹ کھیلنا مشکل نظرآتا ہے البتہ ممکن ہے کہ واس پہلا ٹیسٹ کھیلنے میں کامیاب ہوجائیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں جے سوریا اور واس کے علاوہ کپتان مرون اتاپتو اور فاسٹ بولر روچیرا پریرا کی خدمات سے بھی محروم رہی۔ اتاپتو کمر کی تکلیف کے سبب پہلے ون ڈے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ پریرا پہلے ہی سے ان فٹ تھے۔

واس پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں

دوسری جانب آف اسپنر ارشدخان جمعہ کو کولمبو پہنچ کر پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل آف سپنر طاہر خان اور لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن جمعہ کو وطن واپس جا رہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر ان دونوں بولرز کو اس دعوے کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا تھا کہ سری لنکا کے دورے میں انہیں اپنی کارکردگی نکھارنے کا موقع ملےگا لیکن دورے میں کوئی سائیڈ میچ نہ ہونے اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کی پالیسی کے سبب دونوں بولرز کو دورے میں کھیلنے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔

ارشد خان نو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے30 کی اوسط سے32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد