BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 March, 2006, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اور عمران کی جوڑی برقرار

عمران فرحت
عمران فرحت ٹیسٹ میچوں میں بھی اننگز کا اغاز کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیئے افتتاحی بلے بازوں کا مسئلہ نیا نہیں۔ حالیہ دورۂ سری لنکا کے دوران بھی پہلے دونوں ایک روزہ میچوں میں پاکستانی اوپنر ناکام رہے۔

پاکستانی اوپنر سلمان بٹ حالیہ میچوں میں کسی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔ انڈیا کے دورۂ پاکستان کے دوران پشاور کے پہلے ون ڈے میں سلمان بٹ نے سنچری بنائی تھی لیکن اس کے بعد تین اننگز میں سے دو میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور ایک میں تیرہ ہی رنز بناسکے۔ آخری میچ میں انہیں ڈراپ کردیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ صرف 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے میچ میں ن کا اسکور محض چار رہا۔ مبصرین نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں سلمان بٹ کی فیلڈنگ پر بھی تنقید کی اور اب ایسا نظرآرہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے لئے سلمان بٹ کو قابل ذکر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آؤٹ آف فارم سلمان بٹ کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمران فرحت کو موقع دیا گیا جبکہ ان کے ساتھی کے طور پر شعیب ملک کو منتخب کیا گیا جو پچھلے دونوں میچوں میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلے تھے اور ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیئے پاکستان کو 61 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

شعیب ملک نے اپنے آپ کو ایک اچھے بلے باز کے روپ میں ڈھال لیا ہے

ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اسی پیئر کو ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جائے تاکہ ان دونوں بلے بازوں کو اعتماد مل سکے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پانچ چھ میچوں کے بعد اچھا سٹارٹ خوش آئند بات ہے اور کیونکہ مڈل آرڈر بیٹنگ بھی بڑا سکور نہیں کر رہی ہے لہذٰا شعیب ملک اور عمران فرحت کو ٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک اور عمران فرحت اس سے قبل بھی پاکستان کے لیئے ٹیسٹ میچوں میں اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔ عمران فرحت کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیئے جاتے اور نکالے جاتے رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سلمان بٹ اور عمران فرحت نے اوپننگ کی تھی۔ پہلی اننگز میں سلمان بٹ صفر اور عمران فرحت بائیس رنز بنا سکے تھے لیکن دوسری اننگز میں دونوں نے نصف سنچریاں بنائی تھیں اور ٹیم کو109 رنز کا شاندار آغاز دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد