سنتھ جے سوریا ٹیم میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ افتتاحی بلے باز سنتھ جے سوریا سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم حتمی ٹیم میں شامل ہونے کے لیئے انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ وہ پیر کا پٹھا کھنچ جانے کے سبب پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ سو ٹیسٹ کھیلنے والے جے سوریا14 سنچریوں اور29 نصف سنچریوں کی مدد سے6580 رنزبناچکے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے کولمبو میں شروع ہورہا ہے۔ فاسٹ بالر چمندا واس جو کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ سلیکٹرز نے جمعہ کو اٹھارہ رکنی ٹیم منتخب کرلی تھی جسے منظوری کے لیئے وزارت کھیل بھیج دیا گیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ کی پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مہیلا جے وردھنے (کپتان)، کمار سنگاکارا، سنتھ جے سوریا، اپل تھارنگا، تھلان سماراویرا، تلکارتنے دلشن، پرویز ماہروف، لستھ مالنگا، مرلی دھرن، دلہارا فرنینڈو، نوآن کولوسکیرا، چمارا کاپوگدیرا،مائیکل وینڈرٹ، مالنگا بندرا اور سجیوا ویراکون۔ | اسی بارے میں جے سوریا، واس کی واپسی کی امید22 March, 2006 | کھیل پاکستان نے سیریزجیت لی22 March, 2006 | کھیل شعیب اور عمران کی جوڑی برقرار22 March, 2006 | کھیل پاکستان نے12 سال بعد سیریزجیت لی22 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||