کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر آمادگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹیم کے دورہِ پاکستان کے دوران کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ راجیو شُکلا کے مطابق حکومت نے ٹیم کے کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ منظوری کچھ سکیورٹی اقدامات کرنے سے مشروط ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے دورے کے دوران تیس جنوری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سن دو ہزار دو میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بم دھماکے کے بعد صرف بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ راجیو شکلا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے پاکستان کو کراچی میں کچھ سکیورٹی اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ ’بھارتی کرکٹ بورڈ اور سرکاری حکام پر مشتمل ایک ٹیم جلد ہی یہ دیکھنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی کہ آیا وہ اقدامات کیے گئے ہیں یا نہیں۔‘ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے حالیہ دورے کے دوران کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ تاہم ٹیسٹ کی بجائے انگلینڈ کی ٹیم کراچی میں ایک وٹ ڈے میچ کھیلا جو بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے گزر گیا۔ بھارتی ٹیم دورہِ پاکستان کے دوران کراچی کے علاوہ فیصل آباد اور لاہور میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی بھارتی ٹیم کے شیڈول میں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی: پاکستان کی شاندار جیت15 December, 2005 | کھیل سخت سکیورٹی میں تیسرا ون ڈے15 December, 2005 | کھیل ’کرکٹ میچ اب فکس نہیں ہوتے‘12 December, 2005 | کھیل کراچی میچ کے لیے سخت سکیورٹی 15 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||