ابھی سیریز جیتی نہیں ہے: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ابھی جیتی نہیں ہے اور وہ اسی ٹیم کے ساتھ راولپنڈی کے چوتھے ایک روزہ میچ میں اتریں گے جس نے کراچی میں ایک ریکارڈ فتح حاصل کی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوئی کمزور ٹیم نہیں اور وہ سیریز میں واپس آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی متبادل یا نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانے کا موقع نہیں آیا۔ کامران اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کپتان انضمام الحق نے کہا کہ انہیں اوپننگ کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اس سے پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران اکمل نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کراچی ون ڈے میں کئی کیچ چھوڑے جانے پر انضمام الحق نے کہا کہ وہ راولپنڈی کے میچ سے قبل فیلڈنگ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کراچی کے شائقین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انضمام نے کہا کہ کراچی کے شائقین نے جس کھلاڑی نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی اس کو داد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم میں میچ کھیل کر انہیں بہت مزا آیا۔ انگلینڈ کے کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا میچ میں واپس آنا کوئی ناممکن بات نہیں اور وہ آئندہ دو میچوں میں پوری کوشش کریں گے کہ سیریز میں دوبارہ واپس آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ آئندہ دو میچ جیت گئے توگزشتہ دو میچوں کو لوگ بھول جائیں گے۔ سیکورٹی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی گئے سیکورٹی کے مناسب اقدامات کیے گئے تھے اور انہیں اس سلسلے میں کوئی تشویش نہیں۔ | اسی بارے میں انضمام: ون ڈے میں گیارہ ہزار رن12 December, 2005 | کھیل انضمام زبردست کپتان ہیں: شعیب12 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||