دلی ٹیسٹ میں بھارت کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی میں بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو اٹھاسی رن سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کی جانب سے فراہم کردہ 436 رن کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم میچ کے آخری دن 247 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مرلی دھرن تھے جو دو رن بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔ مہیلا جے وردھنے کی 67 رن کی اننگز کا خاتمہ بھی ہربھجن سنگھ نے ہی کیا جبکہ واس کو انیل کمبلے نے آؤٹ کیا۔ پانچویں دن سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے بقیہ کھلاڑیوں میں جیہان مبارک تین اور تلکا رتنے دلشان بتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی دوسری اننگز میں انیل کمبلے نے چار، ہربھجن نے تین، اگرکار نے دو جبکہ عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انیل کمبلے نے اس میچ میں مجموعی طور پر ایک سو باون رن دے کر دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیئس رنز بنائے تھے اور اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگز تین سو پچھہتر رن چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور سری لنکا کو جیتنے کے لیے چار سو چھتیس رن کا ہدف فراہم کیا تھا۔ میچ کے چوتھے دن بھارت کی جانب سے یوراج سنگھ اور دھونی نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔ یوراج سنگھ 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دھونی نے ناقابلِ شکست 51 رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے بھی مارون اتاپتو نے نصف سنچری مکمل کی تھی۔ انہیں سڑسٹھ کے انفرادی سکور انیل کمبلے نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا تھا۔ یہ پچیسواں موقع تھا کہ جب انیل کمبلے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ہی گیند پر کسی کھلاڑی کا کیچ لیا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔ |
اسی بارے میں دلی ٹیسٹ: بھارت کا پلہ بھاری13 December, 2005 | کھیل دہلی ٹیسٹ میں سپن کا جادو11 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||