تماشائی کے سوگ میں ماتمی پٹیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا جب آغاز ہوا تو انگلینڈ کے کھلاڑی سیاہ پٹیاں اپنے بازؤوں پر باندھ کر نمودار ہوئے۔ یہ ماتمی پٹیاں انہوں نے اپنے ایک ہم وطن کرکٹ کے شائق رابرٹ پیڈمور کے سوگ میں باندھی تھیں۔ رابرٹ پیڈمور جو کہ فیصل آباد ٹیسٹ میچ دیکھنے آئے ہوئے تھے پہلے روز کا کھیل دیکھنے کے بعد رات کو دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گئےتھے۔ان کی عمر صرف پینتالیس سال تھی۔ رابرٹ پیڈ مور کا تعلق برطانیہ کے علاقے پیٹر برگ سے بتایا جاتا ہے ۔ رابرٹ انگلش کرکٹ ٹیم کے حامی دستے برمی آرمی کے اہم رکن تھے اور اکثر غیر ملکی دوروں کے دوران انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے جایا کرتے تھے۔ فیصل آباد ٹیسٹ کا پہلا دن ان کے لیے کرکٹ میچ کا آخری نظارہ ثابت ہوا اور کھیل کے ختم ہونے پر جب وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رکشے پر اپنے ہوٹل روانہ ہوئے تو اس دوران انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی تاہم وہ ہوٹل چلے گئے۔ ہوٹل کی لابی میں انہیں پھر تکلیف ہوئی اور اس بار دورہ اتنا شدید تھا کہ وہیں ان کا انتقال ہو گیا۔ان کی لاش کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے اور ان کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں فیصل آباد: میچ کے دوران زوردار دھماکہ21 November, 2005 | کھیل ’جگہ ہے مگر پولیس جانےنہیں دیتی‘21 November, 2005 | کھیل میچ کا دوسرا دن پاکستان کے نام21 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||