 | | | اس فتح نے برطانوی کرکٹ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے |
1987 کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی ٹیم ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ناقابلِ شکست ہونے کا بھرم ختم ہو گیا ہے بلکہ کرکٹ کی جنم بھومی برطانیہ میں اس کھیل کو ایک نیا مقام حاصل ہوا ہے۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کی اس اہم فتح کا جشن منانے کے لیے لندن کے مشہور ٹریفالگر سکوائر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر لندن کے ہزاروں شہری فاتح ٹیم کا استقبال کریں گے اور برطانوی ٹیم کو ایک جلوس کی صورت میں تقریب کی جگہ تک لے جایا جائے گا۔ |