BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 August, 2005, 22:27 GMT 03:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سخت سکیورٹی میں ولیمہ

میاندادد اور ان کے سمدھی داود ابراہیم
داؤد ابراہیم اور جاوید میانداد ایک دوسرے کے سمدھی گئے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے بیٹے کی ولیمہ تقریب کا جمعرات کی شام کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اہتمام کیا۔ سخت سکیورٹی اور مہمانوں پر گہری نظر کے ساتھ منعقد ہونے والی یہ تقریب خاطر مدارت کے لحاظ سے شاندار رہی لیکن سرکاری شخصیات، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی غیرحاضری خاص طور پر محسوس کی گئی۔

جاوید میانداد کے بیٹے جنید میانداد اور داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ کی شادی تیئس جولائی کو دبئی میں ہوئی تھی جس سے میڈیا کو دور رکھا گیا تھا لیکن کراچی میں ہونے والی تقریب میں جاوید میانداد اپنے صحافی دوستوں کو نہیں بھولے البتہ تصویر کشی اور منظر کشی کی اجازت نہیں تھی۔ اس بارے میں ہدایات نہ صرف زبانی طور پر دی گئی تھیں بلکہ ہوٹل کی راہ داری پر جگہ جگہ موبائل فون بند رکھنے اور فوٹوگرافی ممنوع کی ہدایات تحریری طور پر چسپاں تھیں۔

 کراچی میں ہونے والی تقریب میں تصویر کشی اور منظر کشی کی اجازت نہیں تھی۔ اس بارے میں ہدایات نہ صرف زبانی طور پر دی گئی تھیں بلکہ ہوٹل کی راہ داری پر جگہ جگہ موبائل فون بند رکھنے اور فوٹوگرافی ممنوع کی ہدایات تحریری طور پر چسپاں تھیں۔

تقریب کی کوریج کے لیے آئے ہوئے ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو سکیورٹی سٹاف نے سڑک کے دوسری جانب بھیج دیا جہاں سے وہ صرف مہمانوں کو گاڑیوں سے اترتے ہوئے ہی ریکارڈ کرتے رہے۔

تقریب کے لیے ہوٹل کی طویل راہ داری کو غیرضروری افراد کی آمدورفت روکنے کے لیے ایک جانب سے بند کردیا گیا تھا۔ مہمانوں کی آمد سے قبل سکیورٹی سٹاف نے آلات کے ساتھ چپے چپے کی تلاشی لی۔

ہال میں بھی چند چہرے مہمانوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ہال سے متصل کمرے میں ٹی وی مانیٹر پر تقریب سکیورٹی پر مامور افراد کی نظر میں تھی۔

تقریب میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے لیکن کوئی حکومتی اعلی شخصیت موجود نہیں تھی جیسا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر پرویز مشرف سمیت تمام ہی اعلی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے تھے نہ صرف وفاقی حکومت بلکہ صوبائی حکومت کی بھی کسی شخصیت نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔

 تقریب میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے لیکن کوئی حکومتی اعلی شخصیت موجود نہیں تھی جیسا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر پرویز مشرف سمیت تمام ہی اعلی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے تھے نہ صرف وفاقی حکومت بلکہ صوبائی حکومت کی بھی کسی شخصیت نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے صرف جنرل منیجر اسد مصطفی تقریب میں نظرآئے۔ پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز بھی غیرحاضر تھے۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ممتاز قانون داں ایس ایم ظفر، عمران خان، جنرل توقیرضیا، جہانگیرخان، اصلاح الدین، حنیف ِخان، سینیٹر انوربیگ‘ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز بٹ‘ وسیم باری‘ اقبال قاسم‘ تسلیم عارف‘ جلال الدین‘ معین خان‘ راشد خان اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرقیب قابل ذکر تھے۔

جاوید میانداد جو اس موقع پر بہت خوش اور جذباتی دکھائی دیتے تھے ہال کے باہر اپنے بھائیوں کے ساتھ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کےلیے موجود تھے ۔اس موقع پر ہال کے باہر والے حصے اور اندر سٹیج کو پھولوں سے سجایا گیا تھا جس پر دولہا دلہن براجمان تھے اور مہمانوں سے مبارک باد وصول کررہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد