BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 June, 2005, 02:54 GMT 07:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کا اعلان

News image
شعیب ملک کے اوپننگ کرنے کی صورت میں سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت مشکل دکھائی دے رہی ہے
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم سے باہر رہنے والے کپتان انضمام الحق اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو بازید خان اور سلمان بٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شعیب ملک یاسر حمید کے ساتھ اوپن کریں گے جبکہ کپتان انضمام الحق مڈل آرڈر میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

شعیب ملک نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں تیرہ جبکہ دوسرے میچ میں اکاون رنز بنائے تھے۔ وہ تیسرے میچ میں کھیلنے والے پاکستان سکوارڈ کا حصہ تو تھے لیکن انہوں نے بیٹنگ نہیں کی تھی۔

پاکستان نے اپنے بالنگ اٹیک میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور فاسٹ بالنگ کے شعبے میں شبیر احمد، نوید الحسن رانا اور عبدالرزاق کو برقرار رکھا ہے۔ سپن بالنگ کے شعبے میں اب ٹیم کو دانش کنیریا اور شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی مرحوم فضل محمود کی یاد میں کالی پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میچ شروع ہونے سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے تیز بولر فیڈل ایڈورڈز کی جگہ ٹینو بیسٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فیڈل ایڈورڈز جنہوں نے باربیڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی جیت کی راہ ہموار کر دی تھی دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ میچ کے چوتھے دن بھی کھیلنے کے لیے نہیں آئے۔

ویسٹ انڈیز نےفیڈل ایڈورڈز کی جگہ ٹینو بیسٹ کو کھلانے کے علاوہ ٹیم میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہی ٹیم جمیکا کے سبینا پارک میں تین جون کو ہونےوالے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو باربیڈوس میں پہلا ٹیسٹ کھیلی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ پاکستان کی دو سو چھہتر رنز سے ہرا دیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق (کپتان)، یاسر حمید، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یونس خان، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، نوید الحسن رانا، شبیر احمد، اور دانش کنیریا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرسٹوفر گیل، ڈیون سمتھ، رام ناریش ساروان، برائن لارا، شیو نارائن، چندرپال، ویول ہائنڈز، ڈوین براوو، کورٹنی براؤن، ڈیرن پاول، ریون کنگ، کوری کولیمور، آئین بریڈ اور ٹینو بیسٹ شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد