BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 May, 2005, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلے دورہ ویسٹ انڈیز کی یادیں

فضل محمود
فضل محمود کی بہترین باؤلنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
پاکستان نے جب انیس سو ستاون، اٹھاون میں ویسٹ انڈیز کاپہلا دورہ کیا تو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا غیرملکی دورہ تھا۔

ویسٹ انڈیز کے پہلے دورے میں پاکستان کوپانچ میچوں کی سیریز میں پہلا ٹیسٹ برابر کرنے کے بعد لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی۔ لیکن پھر بھی پاکستان نے ہمت نہیں ہاری اور پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹرینیڈیڈ کے پورٹ آف اسپین گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور ایک رن سے ہرا کر پاکستان نے یہ بات منوالی کہ وہ ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم کوہرا سکتا ہے۔

اس جیت میں پوری ٹیم کی پرفارمنس اپنی جگہ لیکن وزیر محمد، فضل محمود اور نسیم الغنی کی پرفارمنس قابلِ ستائش تھی۔

وزیر محمد اب پچھتر سال کے ہیں اور برمنگھم میں رہتے ہیں اس میچ کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتےہیں ’ فضل محمود اس کھیل کے بنیادی بولر تھے مگر نسیم الخنی اور حسیب بالکل نوجوان تھے۔ مگر ان کی بولنگ پر بہت پریشر تھا‘۔

ویسٹ انڈیز ٹاس جیت کر صرف دوسو ارسٹھ رنز میں آوٹ ہوگئی جس میں چھیاسی رن کولی اسمتھ کے اور اکیاون رنز ایویٹن ویکس کے۔ فضل محمود کے لیگ کٹر کے سامنے کوئی بھی ویسٹ انڈیز کا بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا تھا۔

News image
پاکستان کو ویسٹ انڈیز میں اپنے پہلے دورے میں ایک اننگ اور ایک رن سے فتح حاصل ہوئی
فضل نے چھ وکٹیں تیراسی رنز دے کر لی تھیں۔ پاکستان نے جواباً چار سو چھیانوے رنز بنا کر دو سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جس میں وزیر محمد نے ایک سو نواسی رنز بنائے تھے۔

حنیف محمد کے بڑے بھائی وزیر نے تیسرے ٹیسٹ میں ایک سو چھ رنز اور چوتھے ٹیسٹ میں ستانوے رنز بنائے تھے اور آؤٹ نہیں ہوئے اور بہت اچھی فارم میں تھے۔

اپنی بیٹنگ کویاد کرتے ہوئے وزیر محمد نے کہا ’ بیٹنگ آرڈر فائنل ہورہاتھا کہ نمبر چار پر کون جائےگا تو میں نے ڈریسنگ روم میں کہا کہ مجھے بھی آگے بھیجو میں ان کا بال پھاڑ دوں گا۔ میں نے کہا کہ مجھے نمبر چار اور حنیف کو پانچ نمبر پر بھیجیں۔مجھے یہ بات بار بار یاد آرہی ہےکہ میں جس بیٹ سے کھیل رہاتھا وہ گنن مور کا تھا اور میں اس بیٹ سےصحیح کھیل نہیں پا رہاتھا۔ پھر میں نے کہا کہ سورس رچ کے بیٹ سے کھیلتے ہیں۔ ان کا بیٹ ہیوی تھا۔اس سے میں اتنا اچھا کھیلا‘۔

ویسٹ انڈیز کو دوسو اٹھائیس رنز کی برتری بہت ہی بھاری پڑی اور اس دباؤ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو ستائیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سترہ سالہ نسیم الغنی نے چھ وکٹیں سرسٹھ رنز دے کر لیں اورویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کا جلوس نکال دیا۔

اور اس طرح پاکستان کو ویسٹ انڈیز میں اپنے پہلے دورے میں ایک اننگ اور ایک رن سے فتح حاصل ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔

News image
’بہت شور ہوا اور میچ دیکھنے والے لوگوں میں پاکستانی بہت تھے۔ لوگ ڈریسنگ روم میں گھس آئے تا کہ اپنے کھلاڑیوں کو اچھے کھیل پر داد دے سکیں۔ وہاں کے مسلم چاہتے تھے کہ ہر کھلاڑی ان کے ساتھ کھانا کھانے گھر چلے۔ میچ جیتنے پر لوگوں نے کرکٹ گراؤنڈ میں ہی بڑی دیر تک جشن منایا‘۔

وزیر محمد کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلرگِلکرس اور ان کے ساتھی اتنی خوفناک فاسٹ باؤلنگ کرتے تھے کہ ہم ان کی آنکھوں سے آنکھیں نہیں ملا سکتے تھے اور ایک دوسرے کو یہ کہتے تھے کہ فاسٹ باؤلر کی آنکھوں میں نہ گھورو ورنہ یہ دوسرا باؤنسربھی مار دے گا۔

’گِلکرس جب باؤنسر مارتا تھا تواس کا ایک انداز تھا اور وہ یوں آ کر آپ کی آنکھوں میں گھورتا تھا۔ جب وہ میری طرف دیکھتاتھاتو میں ادھر سلپ کی طرف دیکھتا تھا۔تو میں یہ کہوں کہ چلو بیٹا تیار ہوجاؤ اب دوسرا بال آرہا ہے۔ اگر آپ ڈرے، پیچھے ہٹے اور بھاگے تو آپ سو فیصد باؤنسر کا شکار ہو جاتے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد