ویسٹ انڈیز: 4 وکٹوں پر 168 رنز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈیجی سیل کرکٹ سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 144 پر آؤٹ کرنے کے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی برائن لارا تھے جنہوں نے اڑتالیس رنز بنائے تھے۔ لارا شاہد آفریدی کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں پاکستان فالو آن پر مجبور ہوگیا تھا۔ پاکستان کو فالوآن سے بچنے کے لیے کم از کم ایک سو چھیالیس کا سکور درکار تھا تاہم دو رنز کی کمی سے پاکستان فالو آن سے نہ بچ سکا۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مسلسل دوسری مرتبہ بلے بازی کرانے کی بجائے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی شبیر احمد تھے جنہوں نے 6 رنز بنائے اور انہیں ایڈورڈ نے آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے عبدالرزاق دس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ایڈورڈ نے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ لنچ کے وقفے کے فوراً بعد پاکستان کا پانچواں وکٹ گرا جب عاصم کمال ریون کنگ کے بال پر ساروان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ اور ان کے فوراً بعد یونس خان بھی ایک بری شاٹ کھیلتے ہوئے ایڈورڈز کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے سولہ رنز بنائے۔ انہیں ایڈورڈز نے آؤٹ کیا۔ ان کے کچھ دیر بعد ہی یاسر حمید کو ایڈورڈز نے ہی بولڈ کر دیا۔ یاسر نے بارہ رنز بنائے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو 27 رنز بنا کر کولیمور کی گیند پر براؤن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بازید خان بھی کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ برج ٹاؤن میں رات کو کافی بارش ہوئی تھی لیکن اس وقت یہاں موسم بہت اچھا اور تیز ہوا فاسٹ بولروں کی مدد کر رہی ہے۔ پاکستان نے میچ کے پہلے گھنٹے میں دو وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں 41 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ کنسنگٹن اوول کے اس تاریخی سٹیڈیم کی پرانی عمارت می یہ آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے اور اس کے بعد اس کو گرا کر یہاں ورلڈ کپ 2007 رنز کے لیے نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ آج لنچ کے وقفے کے دوران ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے لیجنڈز جن میں گرینج، ہینز، جیول گارنر، فرینک وارل، والکوٹ، ویکس، ویزلے ہال، چارلی گریفتھ، سیمیوئر نرس، اس سٹیڈیم میں آئے اور تاریخی گروپ فوٹو بنوائی۔ پاکستان کی ٹیم: یاسر حمید، سلمان بٹ، شاہد آفریدی، بازید خان، یونس خان، عبدالرزاق، کامران اکمل، عاصم کمال، دانش کنیریا، رانا نوید، شبیر احمد اور شاہد نذیر بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرسٹوفر گیل، ڈیون سمتھ، رام ناریش ساروان، برائن لارا، شیو نارائن، چندرپال، ویول ہائنڈز، کورٹنی براؤن، ڈیرن پاول، فیڈل ایڈورڈز، ریون کنگ، کوری کولیمور شامل ہیں جبکہ آئین بریڈشا بارہویں کھلاڑی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||