عامر خان پروفیشنل باکسر بن گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پروموٹر فرینک وارن نے کہا کہ وہ عامر خان عالمی چمپین بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ آٹھارہ سالہ عامر خان نے اولمپک فائنل میں پہنچ کر دھوم مچا دی تھی۔عامر خان نے سنیچر کو کیوبا کے باکسر ماریو کنڈلان کو ہرانے کے بعد اپنے پروفیشنل باکسنگ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ کیوبا کے اسی باکسر ماریو کنڈلان نے عامر خان کو اولمپک فائنل میں ہرا دیا تھا۔ عامر خان کے پروموٹر فرینک وارن نے کہا ہے کہ اس نے عامر خان کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے اور ان کو امید ہے کہ کنٹریکٹ کے آخری سال میں عامر خان عالمی چمپن کے دعوایدار ہوں گے۔ فرینک وارن نے کہا کہ عامر خان کو اسی طرح رکھیں گے جس طرح انہوں نے ایڈلے ہاریسن اور رکی ہٹن کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||