لندن میراتھن: پاؤلا ریڈکلف فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کی مایہ ناز ایتھلیٹ پاؤلا ریڈکلف نے تیسری مرتبہ لندن میراتھن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ ریس دو گھنٹوں، سترہ منٹ اور اکتالیس سیکنڈ میں جیتی۔ گزشتہ سال ایتھنز اولمپکس کھیلوں میں پاؤلا ریڈکلف دس ہزار میٹر کی ریس کے دوران ہمت ہار گئی تھیں۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے نومبر میں نیویارک میراتھن جیتی تھی۔ لندن میں منعقد ہونے والی سالانہ میراتھن کی گزشتہ ریس پولا نے دو گھنٹے اور بیس منٹ میں مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد دیگر عالمی چیمپیئن شپ میں بھی اپنی اجارہ داری برقرار رکھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مردوں میں ایونز رٹو کے جیتنے کا امکان ہے جو اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہ پچیسویں لندن میراتھن ریس ہے اور اس میں تینتیس ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||