ایشین گیمز کی میزبانی کی کوشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت 2014 میں ہونے والے ایشیائی کھیل کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ۔ بھارتی حکومت نے ملک کی اولمپک ایسوسی ایشن کی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وہ 2014 کے ایشیائی گیمز دلی میں منعقد کرنے کے لیے پیشکش کی جائے گی۔ وزیراطلاعات و نشریات جے پال ریڈی نے ایک اجلاس کے بعد کہا کہ اولمپک ایسوسی ایشن سترہویں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے جلد ہی باقاعدہ طور پر اپنی درخواست داخل کرے گی۔ اس سے قبل دلی میں 1951 اور 1982 میں ایشیائی کھیل منعقد کیے جا چکے ہيں ۔ جبکہ 2010 کے دولتِ مشترکہ کھیل بھی دلی میں ہی منعقد ہوں گے۔ بھارت دولتِ مشترکہ کھیلوں پر چار سو ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ یہ رقم زیادہ تر دہلی میں کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ جے پال ریڈی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی میزبانی کی کوشش سنجیدہ طریقے سے لی جانی چاہیے کیوں کہ اسے حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||