BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حنیف محمد کی خواہش

حنیف محمد
حنیف محمد 53 -1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلور ٹیسٹ دیکھنے کے لئے چناسوامی اسٹیڈیم میں موجود ہیں لیکن وہ اپنے آبائی شہر جوناگڑھ نہیں جاسکیں گے۔

حنیف محمد پاکستان کی اس اولین ٹیسٹ ٹیم میں شامل تھے جس نے53 -1952 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔61-1960 میں وہ دوبارہ بھارت کے دورے پر آئےتھے۔

حنیف محمد کہتے ہیں کہ جب بھی بھارت آنا ہوا عجب خوشی محسوس ہوئی، پرانے دوستوں سے ملاقات ہوئی اور پرانی یادیں پھر سے تازہ ہوئیں۔ بنگلور ٹیسٹ کے دوران بھی ان یادوں کو تازہ کرنے کا موقع ملے گا لیکن ان کی خواہش تھی کہ وہ اس شہر کو دوبارہ جاکر دیکھیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے لیکن ویزا نہ ہونے کی وجہ سے وہ جوناگڑھ نہیں جاسکیں گے جس کا انہیں افسوس ہے تاہم انہوں نے فون پر اپنے پرانے دوستوں سے بات کی ہے۔

حنیف محمد نے بھارت پہنچ کر اس لڑکے کے بھائی کو کولکتہ فون کرکے بات کی جو کینسر میں مبتلا ہے اور جس نے انہیں خط لکھ کر ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
حنیف محمد بنگلور ٹیسٹ میں انضمام الحق اور یونس خان کی شاندار بیٹنگ سے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایسی اننگز روز روز دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد