BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 February, 2004, 05:54 GMT 10:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جب لتا حنیف محمد سے ملنے آئیں

لِٹل ماسٹر حنیف محمد
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر حنیف محمد اپنے عہد کے ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن سے عوام و خواص سب ہی ملنے کی خواہش رکھتے تھے۔

جب لٹل ماسٹر حنیف محمد نے چار سو ننانوے رنز بناکر سرڈان بریڈمین کے چار سو باون رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تو بریڈمین کو ان سے ملنے کا بہت اشتیاق تھا۔

پاکستانی ٹیم سن انیس سو چونسٹھ میں آسٹریلیا گئی تو بریڈمین کی حنیف محمد سے ملاقات ہوگئی جس میں آسٹریلوی عظیم کرکٹر نے ازراہ مذاق حنیف محمد سے کہا کہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کا عالمی ریکارڈ توڑنے والا کرکٹر وزن میں بھاری بھرکم اور دراز قد ہوگا لیکن وہ حیران کن طور پر قدوقامت میں چھوٹے نکلے۔

حنیف محمد کی ایک اور خوشگوار یاد سُریلی آواز کی مالک گلوکارہ لتامنگیشکر کے ساتھ ملاقات کی ہے جو انیس سو ساٹھ اکسٹھ کے دورۂ بھارت میں ممبئی ٹیسٹ کے دوران ہوئی۔

حنیف محمد اپنی سوانح حیات میں اس ملاقات کے بارے میں لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کلب آف انڈیا میں ٹھہری ہوئی تھی۔ وہ ناشتے کے بعد میچ میں جانے کی تیاری کررہا تھےا اور ساتھ ہی ٹیپ ریکارڈر پر ملکہ ترنم نورجہاں کی مترنم آواز سے بھی لطف اندوز ہورہے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی۔

حنیف لکھتے ہیں کہ انہوں نے جواب دیا کہ ’اندر آجائیے ‘ اور ان کی حیرت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ سفید ساڑھی میں ماتھے پر بندیا لگائے لتامنگیشکر ان کے سامنے کھڑی ہیں۔

حنیف کو یقین نہیں آرہا تھا کہ جس شخصیت کے وہ مداح ہیں ان کے سامنے کھڑی تھیں۔

لتا جی نے نمستے کہا اور پھر یہ کہہ کر حنیف کو مزید حیرت زدہ کردیا کہ انہوں نے اُن کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور وہ خاص طور پر ان سے ملنے آئی تھیں۔

نورجہاں کی آواز سن کر لتا جی بولیں ’حنیف صاحب لگتا ہے کہ آپ کو میوزک کا شوق ہے‘۔ حنیف نے جواب دیا کہ وہ لتا کے بڑے پرستار ہیں تو لتا منگیشکر نے کہا کہ ’میں نورجہاں کو استاد سمجھتی ہوں‘۔

حنیف محمد مزید لکھتے ہیں کہ لتا جی کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کی والدہ اور ماموں بھی میچ دیکھنے کے لئے ممبئی آئے ہوئے ہیں تو انہوں نے ان دونوں کو بڑے ادب اور احترام سے اسٹوڈیو بلایا اور انہیں خود مرکزی دروازے پر آکر خوش آمدید کہا ، بعد میں انہوں نے حنیف کی والدہ کے ساتھ میچ بھی دیکھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد