BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 01:25 GMT 06:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ون ڈے سیریز کے لیے بھی مشکوک
بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کو تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے
بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کو تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے
شعیب اختر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز بھی شاید نہ کھیل سکیں۔ وہ ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے آغاز سے قبل شیعب اختر نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ وہ ون ڈے سیریز کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔

پاکستان کے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہو ئے شعیب اختر نے کہا ڈاکٹر کہتا ہے کہ کم از کم تین ہفتے بعد وہ نیٹ پریکٹس کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ سلیم الطاف نے اسی اخبار کو ایک روز پہلے بتایا تھا کہ شعیب کی میڈیکل رپورٹ مثبت ہیں۔

شعیب نے کہا کہ مثبت میڈیکل رپورٹ کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔

پاکستان کے انتیس سالہ تیز رفتار بالر شعیب اختر آسٹریلیا میں ایک میچ کے دوران پٹھ چڑھ جانے کی وجہ اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔

ادھر شعیب اختر کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریار نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جو گراہم کامپٹن لیں گے اور یہ فٹنس ٹیسٹ چند روز تک ہو گا۔

شعیب اس وقت ٹرینرگراہم کامپٹن کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن گراہم کامپٹن کا کہنا ہے کہ ابھی وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ۔

شہر یار خان کے بقول جب شعیب فٹ نس ٹیسٹ پاس کر لیں گے تو انہیں ایک میچ کھیلنا ہو گا اگر اس میچ میں انہوں نے اپنی فٹنس ثابت کر دی تو ٹیم میں شامل کرنے کے قابل سمجھا جائے گا اس کے بعد آخری فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہو گا کہ وہ انہیں کب بھجواتی ہے۔امید ہے کہ ٹیسٹ میچز میں تو نہیں البتہ ایک روزہ میچز میں وہ بھارت جا سکیں گے۔

انضمامکرکٹ کا ’یدھ‘
انضمام الحق کرکٹ کے ’میدانِ جنگ‘ میں
عمران خانتیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
کیا کوئی ہے؟؟
پاکستانی ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد