BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 00:28 GMT 05:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کی فٹنس مشکوک
بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کو تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے
بھارت کے دورے کے دوران پاکستان کو تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے آغاز سے صرف ایک ہفتے قبل تک پاکستان کے تیز گیند باز شیعب اختر پوری طرح گیند کرانے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

پاکستان کے انتیس سالہ تیز رفتار بالر شعیب اختر آسٹریلیا میں ایک میچ کے دوران پٹھ چڑھ جانے کی وجہ اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔

پاکستان کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے انہیں بتایا ہے کہ ابھی تک وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بتایا دیا گیا ہے کہ بھارت کے اہم دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو مکمل طور پر فٹ شعیب اختر کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر کو کرکٹ بورڈ کی طرف سے بتا دیا گیا ہے کہ اگر وہ مکمل طور پر فٹ نہ ہوئے تو انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ شعیب نے پیر کو ایک چار روزہ میچ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

وسیم باری نے کہا کہ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ شعیب کا ذاتی فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہونا ان کے اپنے مفاد میں ہے کیوں کہ ان کی اپنی ساکھ کو خطرہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی ہفتے کے روزہ دورہ بھارت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کرئے گی۔

پاکستان کے دوسرے تیز رفتار بالر محمد سمیع بھی ایڑھی میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے دورے سے واپس آ گئے تھے۔ اس کے علاوہ دو اور تیز گیند باز شبیر احمد اور عمر گل پہلی ہی زخمی ہیں۔ آسٹریلیا کے دورے کے دوران محمد خلیل بھی زخمی ہو گئے تھے۔

انضمامکرکٹ کا ’یدھ‘
انضمام الحق کرکٹ کے ’میدانِ جنگ‘ میں
عمران خانتیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
کیا کوئی ہے؟؟
پاکستانی ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد