پاکستان سڈنی میچ کے لیے تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم چار دنوں کے آرام کے بعد اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف اپنا اگلا ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کی مشکلات صرف کھیل تک محدود نہیں ہیں۔ شعیب اختر ٹانگ کی تکلیف کے باعث پاکستان واپس جا چکے ہیں اور آف سپنر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ پریشان کن بات ایک لڑکی کی طرف سے ٹیم کے نامعلوم رکن کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا کہ اس صورتحال نے ٹیم کو سخت پریشان کیا ہے۔ مذکورہ خاتون نے زیادتی کی شکایت ملبورن میں جنسی جرائم سے متعلق ایک مرکز میں کی البتہ اس سلسلے میں پولیس کو درخواست دائر نہیں کی گئی۔ باب وولمر کا کہنا ہے کہ ’ہمیں نہیں معلوم سچ کیا اور اصل واقعہ کیا ہے، ذاتی طور پر میں نہیں سمجھتا کہ ڈریسنگ روم سے کوئی شخص اس فعل میں ملوث تھا‘۔ شعیب اختر کی جگہ راؤ افتخار انجم یا محمد خلیل کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ محمد حفیظ کے لیے لازمی ہے کہ وہ چھ ہفتے کے اندر اپنے بولنگ ایکشن پر کام کرنا شروع کر دیں لیکن وہ اس میچ میں گیند کروا سکتے ہیں۔ دریں اثناء آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف تینتالیس کے سکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے تجربے کو بھلانا چاہے گی۔ ایڈم گلکرسٹ اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا سہ فریقی مقابلوں میں اوپننگ بلے بازوں کا چوتھا جوڑا آزمائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||