BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 January, 2005, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیسٹ: موہالی، احمدآباد، بنگلور

پاکستانی شائقین انڈیا کا پرچم اٹھائے ہوئے
پاکستانی شائقین انڈیا کا پرچم اٹھائے ہوئے
انڈین کرکٹ بورڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لیے احمدآباد، موہالی اور بنگلور کا نام تجویز کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا چھ برس بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری کروناکرن نائر نے کہا ہے کہ کھیلے جانے والے میچوں کے مقامات کے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کی منظوری ملنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

پاکستانی پولیس کے ایک سینیئر اہلکار سہیل خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے رکن ذاکر خان کھیلوں کے مقامات کے جائزے کے لیے اسی ہفتے ہندوستان آرہے ہیں۔ یہ پاکستانی وفد تمام مقامات کا دورہ کرےگا ۔ اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

نائر نے بتایا کہ تین ٹیسٹ میچ بالترتیب احمدآباد ، موہالی اور بنگور میں کھیلنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں نو ایسے کرکٹ گراؤنڈز ہیں جہاں ٹیسٹ میچ کھیلے جا سکتے ہیں تاہم تمام میچوں کو اس طرح سے طے کیا جاتا ہے کہ ہر گراؤنڈ کی باری آ جائے اور وہاں میچ کھیلا جا سکے اور اسی پالیسی کے تحت اس بار احمدآباد گراؤنڈ کی باری آئی ہے۔

واضح رہے کہ سن 2002 میں احمدآباد شہر میں مذہبی فسادات ہوئے تھے جن میں غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق 2000 مسلمان ہلاک ہو گۓ تھے ۔ بعض مقامات پر اب بھی کشیدگی کا ماحول ہے۔

احمدآباد شہر کے حفاظتی انتظامات کے متعلق نائر نے کہا کہ ’کسی بھی مقام کا باضابطہ اعلان حکومت کی سیکیورٹی انتظامیہ کی منظوری کے بعد ہی کیا جائےگا۔‘

نائر نے بتایا کہ ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ایک روزہ میچ کوچی، وشاکھاپٹنم، کانپور، جمشید پور اور دلی میں کھیلے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ملک ایک تین روزہ میچ کے ذریعے سیریز کا آغاز کریں گے۔ یہ میچ فروری مہینے کے آخر میں شمالی ہندوستان کے ’دھرم شالہ ریزورٹ‘ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ برس مارچ میں تقریبا 14 برس بعد پاکستان گئی تھی۔

تندولکرتندولکر کیریئر
سچن تندولکر کے کیریئر کی چند جھلکیاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد