BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 13:04 GMT 18:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان 478 رنز، انضمام کی سینچری

انضمام الحق
انضمام الحق نے بیسویں ٹیسٹ سینچری بنائی ہے
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں134 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ سنتھ جے سوریا پاکستانی بولنگ پر مکمل حاوی ہوتے ہوئے14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے96 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں478 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں کپتان انضمام الحق کی شاندار سنچری شامل تھی۔

پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں270 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جو اب گھٹ کر صرف 136 رنز کی رہ گئی ہے۔

انضمام الحق اور یوسف یوحنا نے298 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر پاکستان کی اننگز شروع کی اور اسکور کو372 رنز تک لے گئےG یوسف یوحنا پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے46 رنز بناکر دلہارا فرنینڈو کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے انضمام الحق کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے74 رنز کا اضافہ کیا۔

انضمام الحق نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے20 ویں ٹیسٹ سنچری نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 215گیندوں پر مکمل کی۔

سری لنکا کے خلاف یہ ان کی پانچویں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں تیسری سنچری تھی۔

انضمام الحق کی شاندار اننگز کا خاتمہ 117 کے اسکور پر واس کی گیند پر مہیلا جے وردھنے نے کیچ لے کر کیا جو108 کے اسکور پر ان کا کیچ ڈراپ کرچکے تھے۔

جے سوریا
جے سوریا سنچری سے چار رنز کی دوری پر ہیں

شعیب ملک اور عبدالرزاق کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں50 رنز بنے۔ شعیب ملک44 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ عبدالرزاق کو16 رنز پر جے سوریا نے فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔کامران اکمل15 رنز بناکر ہیرتھ کی گیند پر شارٹ کور میں جے وردھنے کے ہاتھوں دبوچے گئے۔

آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی رانا نویدالحسن تھے جنہیں11 رنز پر فرنینڈو نے بولڈ کر دیا۔

سری لنکا کی طرف سے واس اور فرنینڈو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پرویز ماہروف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سنتھ جے سوریا نے اپنے کپتان مرون اتاپتو کے ساتھ سری لنکا کی دوسری اننگز انتہائی جارحانہ انداز میں شروع کی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے پچاس رنز صرف33 گیندوں پر مکمل ہوئے جبکہ سو رنز 101گیندوں پر بنے۔ بولنگ کا آغاز کرنے والے رانا نویدالحسن نے تین اوورز میں 27 رنز دے ڈالے جبکہ ریاض آفریدی کے تین اوورز میں23 رنز بنے۔

اتاپتو25 رنز بناکر دانش کنیریا کی گیند پر یاسرحمید کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اسوقت سری لنکا کا اسکور117 رنز تھا ۔ جے سوریا کے ساتھ سنگاکارا 4 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

تیسرے دن کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے بعد امپائر بلی باؤڈن پیٹ میں تکلیف کے سبب فیلڈ میں نہ آسکے اور ٹی وی امپائر اسد رؤف نے ان کی جگہ بقیہ تمام دن اسٹیو بکنر کے ساتھ امپائرنگ کی جبکہ ریزرو امپائر سلیم بدر نے ٹی وی امپائر کی ذمہ داری نبھائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد