BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تندولکر دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر
سچن تندولکر
سچن تندولکر کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ سچن تندولکر کے جعمرات سے مدراس میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کاامکان بہت ہی کم ہے۔

بھارتی کوچ جان رائیٹ نے کہا ہے کہ سچن تندولکر کے جعمرات سے آسٹریلیا کے خلاف مدارس میں ہونے والے ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان بہت ہی کم ہے۔جان رائیٹ نے کہا ہے کہ ان کو امید ہے کہ سچن موجودہ سریز کے دوران کے کھیل پائیں گے۔بھارت سیریز کے چار میچوں میں ایک میچ پہلے ہی ہار چکاہے ۔

سچن تندولکر کا شمار دنیاکے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ابتک ٹیسٹ میں تینتیس سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔

تندولکر کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں اور ان کا کہنا کہ وہ اپنی فٹنس پر جوا کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

تندولکر نے کہا کہ انڈیا کا آسٹریلیا کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے اور انڈیا کے بیٹسمینوں کو شاٹ کھیلنے میں دھیان سے کام لینا ہو گا۔

سچن تندولکر کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ ہالینڈ میں ہونے والے تین ملکی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے اور ان کے بعد ہونے تمام مقابلوں میں وہ بھارت کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں۔

سچن تندولکر نے شروع میں کہنی میں تکلیف کو معمولی درد سمجھ کر نظر انداز کیا۔ ہالینڈ میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پہنچ کر جب یہ تکلیف زیادہ ہو گئی تو پھر ڈاکٹروں نے اسے ’ٹینس ایلبو‘ قرار دے کر تندولکر کو مزید کھیلنے سے منع کر دیا ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد