BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 October, 2004, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان بمقابلہ سری لنکا بدھ کو

سری لنکا کی ٹیم
سری لنکا کی ٹیم مرلی دھرن کے بغیر بھی مضبوط حریف ثابت ہوگی:انضمام
زمبابوے کے خلاف دو کامیابیاں سمیٹنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ سیریز اور ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت چکی ہے اور کپتان مرون اتاپتو اس دورے کو بھی جیت سے یادگار بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مرلی دھرن سری لنکا کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ کپتان انضمام الحق کے مطابق مرلی دھرن کے بغیر بھی سری لنکن ٹیم ایک بڑا خطرہ ہے۔

انضمام الحق جو ٹانگ کی تکلیف کے سبب پشاور کا میچ نہیں کھیلےتھے فٹ ہوگئے ہیں۔ ایک میچ کے آرام کے بعد شعیب اختر اور عبدالرزاق کی واپسی سے بھی پاکستانی ٹیم کو تقویت ملے گی۔

معین خان کے بدستور بیمار ہونے کے سبب وکٹ کیپنگ کا فریضہ پشاور میچ کے مین آف دی میچ یونس خان ہی سنبھالیں گے۔

سری لنکن ٹیم اتاپتو، جے سوریا اور جے وردھنے جیسے تجربہ کار بیٹسمینوں اور واس، زویسا فرنینڈو جیسےموثر بولرز کی موجودگی میں متوازن ہے جبکہ اسپن بولنگ کا شعبہ چندانا اور لوکوآراچی سنبھالے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد